وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج  صدر جمہوریہ  ہند کے دونوں ایوانوں سے متاثر کن خطاب کے ساتھ شروع ہوا: وزیراعظم


صدر جمہوریہ  کے خطاب میں حالیہ عرصے میں بھارت کے شاندار ترقیاتی  سفر  کو نمایاں طور پر پیش کیا گیاہے اور ساتھ ہی مستقبل کے لیے واضح سمت بھی دکھائی گئی ہے: وزیراعظم

प्रविष्टि तिथि: 28 JAN 2026 3:17PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز کے موقع   پر صدر جمہوریہ ہند کے دونوں ایوانوں سے خطاب کو سراہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کا خطاب جامع اور بصیرت افروز تھا۔ اس میں حالیہ برسوں میں بھارت کے شاندار ترقیاتی سفر کی بھرپور عکاسی کے ساتھ ساتھ  مستقبل کے لیے ایک واضح سمت بھی پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ آج کے خطاب میں وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی تعمیر پر جو زور دیا گیا، وہ ایک مضبوط اور خود کفیل ملک کے قیام کے ہمارے مشترکہ عزم کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ“اس خطاب نے اصلاحات کی رفتار کو مزید تیز کرنے، اختراع  اور اچھی حکمرانی پر زور دینے کے ہمارے اجتماعی عزم کا اعادہ  کیا ہے۔”

وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:

“آج پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس صدر جمہوریہ ہند کے دونوں ایوانوں سے متاثر کن خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔ ہماری پارلیمانی روایات میں اس خطاب کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس کے ذریعے پالیسی کی سمت اور اجتماعی عزم واضح کیا جاتا ہے، جو آنے والے مہینوں میں قوم کے ترقیاتی سفر کی رہنمائی کرے گا۔

آج کا خطاب جامع اور بصیرت افروز تھا۔ اس میں حالیہ برسوں میں بھارت کے شاندار ترقیاتی سفر کی جھلک کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے واضح سمت بھی دکھائی گئی ہے۔ وکست بھارت کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے اور اسے نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا، جو ایک مضبوط اور خود کفیل بھارت کے قیام کی ہمارے  مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس خطاب میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا، جن میں کسانوں، نوجوانوں، غریبوں اور محروم طبقات کے لیے مسلسل کی جانے والی کوششوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس نے اصلاحات کی رفتار کو مزید تیز کرنے، اختراع اور اچھی حکمرانی پر زور دینے کے ہمارے اجتماعی عزم کی توثیق کی ہے۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔۔ م م ع۔ر ب

U-1197


(रिलीज़ आईडी: 2219625) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam