پنچایتی راج کی وزارت
قومی مثالی یووا گرام سبھا اعزازات کل نئی دہلی میں عطا کیے جائیں گے
یووا قیادت پر مبنی شراکتی طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے ایم وائی جی ایس اعزازات
प्रविष्टि तिथि:
27 JAN 2026 5:45PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت، وزارتِ تعلیم (محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی) اور وزارتِ قبائلی امور کے اشتراک سے، 28 جنوری 2026 کو نئی دہلی میں ماڈل یووا گرام سبھا (ایم وائی جی ایس) کے فاتحین کو اعزاز سے نوازنے کے لیے ایک قومی سطح کی مشترکہ انعامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ مملکت برائے پنچایتی راج پروفیسر ایس۔ پی۔ سنگھ بگھیل اور مرکزی وزیرِ مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سُکانت مجومدار موجود ہوں گے۔ اس پروگرام کے دوران ماڈل یووا گرام سبھا پہل کے تبدیلی لانے والے سفر کو دستاویزی شکل میں پیش کرنے والے ایک مفصل مجموعے کا بھی اجرا کیا جائے گا۔ پنچایتی راج کی وزارت، محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی، نوودیہ ودیالیہ سمیتی اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔
یہ تقریب ملک بھر میں منعقد ہونے والی گرام سبھاؤں اور گرام پنچایت کی کارروائیوں کے تمثیلی انعقاد میں حصہ لینے والے 619 جواہر نوودیہ ودیالیہ اور 200 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے 28,000 سے زائد طلبہ کی کامیابیوں کا جشن منائے گی۔ اس پروگرام میں فاتح اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ سمیت تقریباً 900 شرکاء، پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندگان اور ایم وائی جی ایس پہل سے وابستہ اہم شراکت دار بھی شرکت کریں گے۔
افتتاحی اجلاس صبح 11:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک منعقد ہوگا، جس میں جواہر نوودیہ ودیالیہ، اونا (ہماچل پردیش) اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، کوسمبوڑا (چھتیس گڑھ) کی جانب سے گرام سبھا کا براہِ راست مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔ اس مظاہرے میں جمہوری عمل کی تجرباتی تعلیم کو اجاگر کیا جائے گا۔ وہیں، دوپہر 2:30 بجے شروع ہونے والی انعامی تقریب میں 73ویں آئینی ترمیم کے تحت متصور تین سطحی پنچایتی راج نظام کی بہترین سمجھ بوجھ کے لیے فاتح اسکولوں اور طلبہ کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
ایم وائی جی ایس پر بیک گراؤنڈر: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2184163®=3&lang=2
ایم وائی جی ایس پہل کے آغاز پر پریس ریلیز: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2184325®=3&lang=2

***
(ش ح۔اس ک )
UR-1147
(रिलीज़ आईडी: 2219309)
आगंतुक पटल : 6