پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوامیتوا جھانکی نے یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں زمینی سطح پر بااختیار بنانے کو اجاگر کیا؛ شہری


 MyGov پول کے ذریعے اپنی پسندیدہ جھانکی کا انتخاب کر سکتے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 26 JAN 2026 6:50PM by PIB Delhi

آج نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر 77ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں تقریباً 450 منتخب نمائندگانِ پنچایتی راج اداروں اور دیہی مقامی اداروں نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ حکومتِ ہند کی طرف سے زمینی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے اور عوامی شراکت داری پر دی جانے والی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔کرتویہ پتھ پر 30 جھانکیوں میں، پنچایتی راج وزارت کی “سوامیتوا” (SVAMITVA) اسکیم: (آتم نربھر پنچایت سے سمردھ ایوَم آتم نربھر بھارت)خودمختار پنچایت سے خوشحال اور خودمختار بھارت کے موضوع پر مبنی جھانکی بھی شامل تھی۔ جھانکی میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کس طرح دیہی رہائشیوں کی جائیداد کی قانونی ملکیت شہریوں کو بااختیار بناتی ہے اور پنچایتوں کو مضبوط کرتی ہے۔ اب تک، سوامیتوا سکیم نے 1 لاکھ 84 ہزار سے زائد دیہاتوں میں تقریباً تین کروڑ پراپرٹی کارڈ جاری کرنے میں معاونت کی ہے۔ اس اقدام سے زمین کے تنازعات میں کمی آئی ہے اور منصوبہ بند دیہی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

شہریوں کو باخبر شہری شراکت داری کے تحت یومِ جمہوریہ کی جھانکیوں کے لیے MyGov پبلک پول میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ پنچایتی راج وزارت کی "سوامیتوا" پر مبنی جھانکی کی حمایت کے لیے، 26 جنوری 2026 کو رات 11:45 بجے (بھارتی معیاری وقت) تک MyGov پر ووٹ دیا جا سکتا ہے، یا رجسٹرڈ موبائل نمبر سے "MYGOVPOLL 365936,6" بھیج کر ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ دیا جا سکتا ہے۔

یہاں ووٹ دیں:

https://www.mygov.in/group-poll/vote-your-favourite-tableau-and-marching-contingent-republic-day-parade-2026/

 

 

***

UR-1103

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2218895) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , Malayalam , English , हिन्दी