امور داخلہ کی وزارت
صدر جمہوریہ نے جیون رکشا پدک ایوارڈ سیریز–2025 کی منظوری دے دی
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 7:07PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند نے 30 افراد کو جیون رکشا پدک سیریز آف ایوارڈ - 2025 دیے جانے کی منظوری دی ہے جس میں 06 کو سرووتم جیون رکشا پدک، 06 کو اتم جیون رکشا پدک اور 18 افراد کو جیون رکشا پدک شامل ہیں۔ چھ ایوارڈ بعد از مرگ ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:-
سرووتم جیون رکشا پدک
- جناب منوہر سنگھ چوہان (بعد از مرگ)، مدھیہ پردیش
- جناب راجندر پرساد مشرا، مدھیہ پردیش
- جناب پی ایس گووری شنکر راجہ (بعد از مرگ)، تمل ناڈو
- نائک آشوتوش بسواس (بعد از مرگ) وزارت دفاع
- جناب دیپک کمار (بعد از مرگ) وزارت دفاع
- نائب صوبیدار منجیت (بعد از مرگ) وزارت دفاع
اتم جیون رکشا پدک
- جناب سمیت یادو، این سی ٹی دہلی
- جناب وسیم احمد غنی، جموں و کشمیر
- جناب محمد شامل سی، کیرالہ
- جناب جوزف للنون ماویہ، میزورم
- جناب سومیارنجن بہیرا، وزارت دفاع
- سپاہی شوینسینلو سیمپ (بعد از مرگ)، وزارت دفاع
جیون رکشا پدک
- جناب کے عمر فاروق، انڈمان اور نکوبار جزائر
- جناب نیتلا مادھو، آندھرا پردیش
- جناب پوٹلوری کرشننجنیولو، آندھرا پردیش
- جناب دھرن پریت سنگھ، جموں و کشمیر
- جناب پون سنگھ، جموں و کشمیر
- جناب راہل سینی، جموں و کشمیر
- جناب جیش ٹی جے، کیرالہ
- ماسٹر آکاش کے پی، کیرالہ
- ماسٹر ہرشک موہن، کیرالہ
- ماسٹر رتھونند سی، کیرالہ
- ماسٹر ویشاک کے، کیرالہ
- ماسٹر یادونند سی، کیرالہ
- جناب محمد بتیشا پی این، لکشدیپ
- محترمہ روپالی پرتاپ راؤ کدم، مہاراشٹر
- محترمہ لالدنکیمی، میزورم
- جناب اندرجیت سنگھ، پنجاب
- جناب کدو رام مینا، بارڈر روڈ آرگنائزیشن
- میجر وشودیپ سنگھ اتری، وزارت دفاع
جیون رکشا پدک ایوارڈ کی سیریز کسی شخص کو کسی شخص کی زندگی بچانے کے انسانی عمل کے لیے دی جاتی ہے۔ یہ ایوارڈ تین زمروں میں دیا جاتا ہے، یعنی سرووتم جیون رکشا پدک، اتم جیون رکشا پدک اور جیون رکشا پدک۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان ایوارڈ کے اہل ہیں۔ یہ ایوارڈ بعد از مرگ بھی دیا جا سکتا ہے۔
یہ ایوارڈ ایک میڈل، مرکزی وزیر داخلہ کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ اور یکمشت مالیاتی الاؤنس پر مشتمل ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے شخص کو متعلقہ مرکزی وزارتوں/ تنظیموں/ ریاستی حکومت کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے جس سے ایوارڈ یافتہ کا تعلق ہوتا ہے۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 1072
(रिलीज़ आईडी: 2218624)
आगंतुक पटल : 3