شہری ہوابازی کی وزارت
ونگس انڈیا 2026 میں بھارت کے ہوابازی شعبے کے عروج کو دنیا کی تیز ترین رفتار سے ابھرتی ہوئی شہری ہوابازی منڈی کے طور پر پیش کیا جائے گا
ایشیا کی سب سے بڑی شہری ہوابازی تقریب میں بھارتی ہوابازی کے عروج اور عالمی پرواز کے مستقبل کی نمائش کی جائے گی
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 2:42PM by PIB Delhi
بھارت کا شہری ہوابازی کا شعبہ، جو دنیا میں سب سے تیزی سے نمو پذیر شعبوں میں سے ایک ہے، اسے ونگس انڈیا 2026 میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔یہ ایشیا کی سب سے بڑی شہری ہوابازی تقریب ہے، جو 28 سے 31 جنوری 2026 کو بیگم پیت ہوائی اڈہ، حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔
اس چار روزہ بڑی تقریب کا باقاعدہ آغاز شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو کنجراپو کے ذریعہ ہندوستان اور بیرون ملک کے سینئر معززین کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ یہ لانچ ایک تاریخی عالمی ہوا بازی کے اجتماع کا آغاز کرے گا جو کنیکٹیویٹی، مینوفیکچرنگ، خدمات، اختراعات اور پائیداری کے لیے ایک بڑے ہوابازی کے مرکز میں ہندوستان کی تبدیلی کو ظاہر کرے گا۔
"ہندوستانی ہوابازی: مستقبل کی راہ ہموار کرنا - ڈیزائن سے تعیناتی تک، مینوفیکچرنگ سے دیکھ بھال تک، اختراع میں شمولیت اور حفاظت سے پائیداری تک" عنوان پر مبنی وِنگس انڈیا 2026 میں اس بات پر روشنی ڈالی جائے گی کہ کس طرح ہندوستان کا ہوابازی ماحولیاتی نظام معاشی ترقی، علاقائی ترقی اور عالمی ترقی میں ایک طاقتور انجن کے طور پر تیار ہوا ہے۔
بھارت کے ہوابازی شعبے کی نمو کی داستان کو عالمی شہرت حاصل ہوئی
گذشتہ دہائی کے دوران، بھارت کے شہری ہوابازی کے شعبے نے غیر معمولی توسیع ملاحظہ کی:
• مسافروں کی آمدورفت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس نے ہندوستان کو دنیا کی سرفہرست ایوی ایشن مارکیٹوں میں شامل کیا ہے۔
• ہندوستانی کیریئرز کی طرف سے سینکڑوں نئے طیارے شامل کیے گئے ہیں، ریکارڈ توڑنے والے ہوائی جہاز کے آرڈر نے ہندوستان کو عالمی سطح پر مستقبل کی سب سے بڑی ہوائی جہاز کی منڈیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
• نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں، جدید ٹرمینلز اور اُڈان جیسے فلیگ شپ اقدامات کے تحت بڑھے ہوئے علاقائی رابطے کے ساتھ ہوائی اڈے کا بنیادی ڈھانچہ تیزی سے پھیل گیا ہے۔
• ہندوستان ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او)، پائلٹ کی تربیت، ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ، کارگو لاجسٹکس، اور جدید فضائی نقل و حرکت کے لیے ایک مضبوط مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔
• پائیدار ہوابازی ایندھن (ایس اے ایف)، سبز ہوائی اڈے اور ڈیجیٹل ایئر نیویگیشن سمیت پائیدار ہوابازی کے لیے بڑی کوشش، پرواز کے مستقبل کو نئی شکل دے رہی ہے۔
ونگس انڈیا 2026 ترقی کے اس غیر معمولی سفر کو حاصل کرے گا اور ہندوستان کے عالمی ایوی ایشن پاور ہاؤس بننے کے عزائم کو پیش کرے گا۔
ہوابازی عمدگی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم
ونگس انڈیا 2026 میں شامل ہوں گے:
• ایک وسیع اور عالمی معیار کی بین الاقوامی نمائش
• جامد ہوائی جہاز کے ڈسپلے اور ایروبیٹک فلائنگ شوز
• ایک اعلیٰ سطحی عالمی ہوابازی کانفرنس
• وزارتی مکمل اور عالمی سی ای اوز فورم
• سی ای او گول میز میٹنگیں، بی 2 بیاور بی 2 جی میٹنگیں
• ایوی ایشن جاب فیئر اور اسٹوڈنٹ انوویشن مقابلہ
• باوقار ایوارڈز کی تقریب
• ہندوستان کے ورثے کی عکاسی کرنے والے متحرک ثقافتی پروگرام
یہ تقریب پالیسی سازوں، عالمی سی ای اوز، سرمایہ کاروں، اختراع کاروں، ایئر لائنز، ہوائی اڈوں، او ای ایم ، ایم آر او، لیزرز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے، تربیتی اداروں اور اسٹارٹ اپس کو اکٹھا کرے گا، جو اسے دنیا کے سب سے جامع ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں سے ایک بنائے گا۔
مضبوط عالمی اور گھریلو شراکت داری
ونگس انڈیا 2026 مندرجہ ذیل اداروں کی میزبانی کرے گا:
• 20 ممالک (کمبوڈیا، گھانا، روس، سیشلز، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، سنگاپور، الجیریا، ڈومینیکن ریپبلک، ایران، مالدیپ، منگولیا، موزمبیق، عمان، قطر، یورپی یونین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، امریکہ) سے وزارتی سطح کے اور سرکاری غیر ملکی وفود
• افتتاحی تقریب، نمائشوں اور سیشنوں میں شرکت کرنے والے متعدد وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ ہندوستانی ریاستوں کی فعال شرکت۔
ایئر بس، بوئنگ، ایمبرائر، ایچ اے ایل، دسالٹ، بیل ٹیکسٹران، اے ٹی آر، پلاٹیٹس، ڈی ہیوی لینڈ، آر ٹی ایکس، رولس روئس، یونائیٹڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن، سی ایس آئی آر- این اے ایل، جی ایم آر، اڈانی، نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایتیحاد ایئرویز، تھائی ایئرویز، ایئر انڈیا، انڈیگو اور اکاسا ایئر جیسی سرکردہ عالمی اور گھریلو کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
عالمی ہوابازی میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سرفہرست ایئر لائنز، ہوائی اڈوں اور OEMs کے عالمی سی ای اوز کی شرکت متوقع ہے۔
شاندار ایئر شو اور طیاروں کی نمائش
اس تقریب میں شامل ہوں گے:
• طیاروں کی وسیع رینج کے جامد اور اڑتے ہوئے ڈسپلے
• ہندوستانی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم اور مارک جیفریز ایروبیٹک ٹیم کی ایروبیٹک پرفارمنس
• ہوا بازی کی فضیلت، اختراع اور عوامی رابطے کا جشن
اختراعی قیادت اور مستقبل کو نئی شکل دینے والے مکالمے
بین الاقوامی کانفرنس میں 13 موضوعاتی سیشنوں کے علاوہ ایک وزارتی مکمل اور گلوبل سی ای اوز فورم شامل ہوں گے، جو مندرجہ ذیل شعبوں پر احاطہ کریں گے:
• ہوائی اڈے اور انفراسٹرکچر
• ایئر لائنز اور ہوائی جہاز لیزنگ
• ہیلی کاپٹر اور بزنس ایوی ایشن
• ایم آر او اور اجزاء کی تیاری
• ایئر کارگو اور لاجسٹکس
• پائیدار ایوی ایشن فیول (ایس اے ایف)
• ایڈوانسڈ ایئر موبلٹی اور ڈرون
• فلائنگ ٹریننگ، ہنر اور ہوا بازی شعبے میں خواتین
کاروبار، صلاحیت اور اختراعی چنوتی
ونگس انڈیا 2026 میں مندرجہ ذیل سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی:
• کلی طور پر وقف نمائشی ہال اور چیلیٹ
• منظم بی 2 بی اور بی 2 جی میٹنگز
• ہنر مند نوجوانوں کے ساتھ صنعت کو جوڑنے والا ایوی ایشن جاب فیئر
• مستقبل کے ایوی ایشن لیڈروں کی پرورش کے لیے طالب علم کی اختراعی مقابلہ
اہم اعلانات، مفاہمت نامے اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کی توقع ہے، ایک باوقار ایوارڈز کی تقریب کے ساتھ جس میں شہری ہوابازی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے والے 30سے زائد ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔
کاروبار اور پالیسی کے علاوہ، ونگس انڈیا 2026 بھی ہوا بازی کو لوگوں پر مرکوز صنعت کے طور پر منائے گا۔ ایوی ایشن جاب فیئر انڈسٹری کے لیڈروں کو نوجوان پیشہ ور افراد اور ہنر مند ٹیلنٹ سے جوڑ دے گا، جب کہ سول ایوی ایشن انوویشن چیلنج جس کا مرکز ایرو اسپیس اور مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے، ملک کے اعلیٰ اداروں کے طلباء کے لیے ہوابازی شعبے کے مفکرین اور مسائل حل کرنے والوں کی اگلی نسل کو پروان چڑھائے گا۔
ہدف شراکت داری
150 سے زیادہ نمائش کنندگان، 7,500 کاروباری زائرین، ایک لاکھ عام مہمانوں، 200 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین، 500 سے زیادہ بی 2بی اور بی 2 جی میٹنگز، اور 31 طیاروں سے زیادہ ہوائی جہاز کے ڈسپلے کے ساتھ، ونگس انڈیا 2026 نہ صرف ہندوستان کے لیے بلکہ عالمی ہوا بازی برادری کے لیے ایک تاریخی واقعہ ہونے کے لیے تیار ہے۔
عالمی ہوابازی کے مستقبل کی منصوبہ بندی
اپنے بے مثال پیمانے، عالمی شرکت اور تزویراتی توجہ کے ساتھ، ونگس انڈیا 2026 عالمی ہوابازی برادری کے لیے ایک اہم لمحہ بننے کے لیے تیار ہے۔
جیسے جیسے بھارت مینوفیکچرنگ، رکھ رکھاؤ، کنکٹیویٹی، پائیداری اور ڈیجیٹل اختراع کو ملاکر ایک عالمی ہوابازی مرکز بننے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ونگس انڈیا 2026 نہ صرف ملک کی شاندار ہوابازی نمو کی داستان کو دکھائے گا، بلکہ دنیا بھر میں شہری ہوابازی کے مستقبل کی سمت بھی طے کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1059
(रिलीज़ आईडी: 2218505)
आगंतुक पटल : 10