نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے قومی یومِ رائے دہندگان پر قوم کو مبارکباد دی، ایم وائے بھارت نے ملک گیر پدیاترا کا آغاز کیا


مضبوط جمہوریت کے لیے ’’کرسکتا ہوں‘‘ کا جذبہ: وزیرِ اعظم کا ایم وائے بھارت رضاکاروں کے نام خط

ووٹَر جمہوریت کی روح ہے:  وزیرِ اعظم مودی

وزیرِ اعظم نے نوجوانوں سے ایم وائے بھارت پورٹل پر رجسٹریشن کی اپیل کی

ووٹَر ہماری ترقی کے سفر کا بھاگیہ ودھاتا ہے: وزیرِ اعظم مودی

प्रविष्टि तिथि: 25 JAN 2026 2:49PM by PIB Delhi

قومی یومِ رائے دہندگان کے موقع پر معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔

نوجوانوں اور ہم وطن شہریوں کے نام ایک پُرخلوص خط میں انہوں نے نوجوان شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایم وائے بھارت پورٹل سے وابستہ ہوں۔ وزیرِ اعظم نے بھارت کے نوجوانوں کے ’’کین ڈو‘‘ یعنی کر سکتا ہوں کے جذبے کی ستائش کرتے ہوئے ان کے فعال طرزِ عمل اور اس عزم کو سراہا کہ وہ تبدیلی کے انتظار کے بجائے نتائج کی تشکیل میں خود عملی طور پر حصہ لیتے ہیں۔

بھارت میں 1951 میں ہونے والے پہلے عام انتخابات کے آغاز کو 75 برس مکمل ہونے کی یاد میں معزز وزیرِ اعظم نے انتخابی عمل کو ’’جمہوریت کا تہوار‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ بھارت کی شناخت ایک طرف ’’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کے طور پر ہے اور دوسری طرف ’’جمہوریت کی ماں‘‘ کے طور پر بھی۔

وزیرِ اعظم نے بالخصوص میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پہلی بار ووٹ دینے والے ووٹرز کی حوصلہ افزائی کریں اور ووٹ کی طاقت کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔

پہلی بار ووٹ دینے والوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا: ’’جمہوریت میں ووٹر ہونا سب سے بڑا اعزاز اور سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ ووٹ دینا ایک مقدس آئینی حق ہے اور بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں شراکت کی علامت ہے۔ ووٹر ہماری ترقی کے سفر کا بھاگیہ ودھاتا ہے۔ انگلی پر لگنے والی وہ انمٹ سیاہی اعزاز کا نشان ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہماری جمہوریت متحرک اور بامقصد رہے۔‘‘

بعد ازاں اپنے من کی بات‘ خطاب کے دوران معزز وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ووٹر جمہوریت کی روح ہے اور ووٹ دینا محض ایک آئینی حق نہیں بلکہ ایک سنجیدہ شہری ذمہ داری ہے۔

وزیرِ اعظم کے ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے معزز وزیرِ امورِ نوجوانان و کھیل جناب منسکھ مانڈویہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ:
’’ایم وائے بھارت کے نوجوان رضاکار پہلی بار ووٹ دینے والوں کے جمہوری سفر کو ایک قومی جشن میں تبدیل کریں گے‘‘،
اور اس اقدام کو ’’پہلا ووٹ، پہلی ذمہ داری، پہلا فخر‘‘ کے طور پر اجاگر کیا۔

معزز وزیرِ اعظم کے اقدام کو ایک فعال عوامی تحریک میں تبدیل کرتے ہوئے وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل حکومتِ ہند نے پورے ملک کی تمام ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور اضلاع میں قومی یومِ رائے دہندگان منایا، جس کا موضوع تھا: ’’میرا بھارت، میرا ووٹ‘‘۔

قومی سطح کی تقریبات کے حصے کے طور پر معزز وزیرِ امورِ نوجوانان و کھیل جناب منسکھ مانڈویہ نے کرآیکل میں قومی یومِ رائے دہندگان کی سرگرمیوں کی قیادت کی، نوجوان شہریوں کو ووٹر کے طور پر رجسٹر ہونے اور جمہوری عمل میں فعال حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اسی دوران معزز وزیرِ مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل محترمہ رکشا نِکھل کھڈسے نے امرتسر میں قومی یومِ رائے دہندگان کی تقریبات میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے ایم وائے بھارت کے رضاکاروں اور پہلی بار ووٹ دینے والے شہریوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا اور ذمہ دار اور شمولیتی جمہوری شرکت کے پیغام کو مضبوط کیا۔

یہ پروگرام ایک قومی سطح کی نوجوانوں کی متحرک کاری مہم کے طور پر منعقد کیا گیا، جس کا مقصد آگاہ، اخلاقی اور فعال انتخابی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1064


(रिलीज़ आईडी: 2218492) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada