امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ کی ’قومی یومِ رائے دہندگان‘ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد


یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آئین نے ہر ووٹر کو مساوی طاقت عطا کی ہے اور درست ووٹ ہمارے ملک کو صحیح سمت دکھا سکتا ہے

اپنے انتخابی نظام کی حفاظت کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے اور یہ یقینی بنانا بھی کہ کوئی بیرونی عنصر اسے آلودہ نہ کر سکے

اس موقع پر آئیے ہم عہد کی تجدید کریں کہ ایک ترقی یافتہ اور طاقتور بھارت کی تعمیر کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت کو بروئے کار لائیں

प्रविष्टि तिथि: 25 JAN 2026 10:26AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے ’قومی یومِ رائے دہندگان‘ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر برائے داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے کہا: ’’قومی یومِ رائے دہندگان کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آئین نے ہر ووٹر کو مساوی طاقت عطا کی ہے اور درست ووٹ ہمارے ملک کو صحیح سمت دکھا سکتا ہے۔ اپنے انتخابی نظام کی حفاظت کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے اور یہ یقینی بنانا بھی کہ کوئی بیرونی عنصر اسے آلودہ نہ کر سکے۔ اس موقع پر آئیے ہم اس عہد کی تجدید کریں کہ ایک ترقی یافتہ اور طاقتور بھارت کی تعمیر کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت کو بروئے کار لائیں۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1048


(रिलीज़ आईडी: 2218411) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam