اقلیتی امور کی وزارتت
ریاستی حج معائنہ کاروں (ایس ایچ آئی)کے دو روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز آج ممبئی کے حج ہاؤس میں ہوا
یہ پروگرام ریاستی حج معائنہ کاروں کو آپریشنل پروٹوکول، باہمی تعاون کے طریقہ کار اور بہبودی اقدامات سے واقف کرانے پر مرکوز ہے
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2026 6:04PM by PIB Delhi
ریاستی حج معائنہ کاروں (ایس ایچ آئی) کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز آج ممبئی کے حج ہاؤس میں ہوا۔ یہ تربیتی سیشن، جس کا اہتمام 24 اور 25 جنوری کو کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد ریاستی حج معائنہ کاروں کو مملکت سعودی عرب (کے ایس اے)میں آج حج سیزن کے دوران ان کے کردار ذمہ داریوں کے لیے جامع طور پر تیار کرنا ہے۔

یہ پروگرام ریاستی حج معائنہ کاروں کو آپریشنل پروٹوکولز، باہمی تعاون کے طریقہ کار، بہبودی اقدامات اور زمینی سطح کے چنوتیوں سے واقف کرانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ بھارتی عازمین حج کے لیے سہولتوں میں آسانی اور مؤثر حمایت کو یقینی بنایا جا سکے۔
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے عازمین کے لیے محفوظ، ہموار اور باوقار حج کے تجربے کو یقینی بنانے میں ریاستی حج انسپکٹرز کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ریاستی حج معائنہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ صبر کا مظاہرہ کریں، ہر وقت چوکس رہیں، اور مملکت سعودی عرب میں قیام کے دوران حاجیوں کی مدد کرتے ہوئے فطری، ہمدردانہ اور خدمت پر مبنی رویہ اختیار کریں۔ سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی حج معائنہ کاروں (ایس ایچ آئی)کا طرز عمل اور جوابدہی براہ راست حجاج کے مجموعی تجربے اور بہبود کو متاثر کرتی ہے۔

بھارتی حج کمیٹی کے سی ای او، جناب شانواس سی نے بھی تربیتی سیشن سے خطاب کیا ، اور حج کے دوران آپریشنل پہلوؤں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تال میل پر روشنی ڈالی۔ اقلیتی امور کی وزارت کے ڈائریکٹر (حج) جناب ناظم احمد نے شرکاء کو انتظامی طریقہ کار، معیاری آپریٹنگ پروٹوکول اور شکایات کے بروقت ازالے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایل سواستھی چرن نے صحت اور سلامتی کے پہلوؤں پراحاطہ کیا، اور صحت عامہ کی تیاریوں، احتیاطی تدابیر، اور حجاج کی صحت سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے طبی ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی کے بارے میں ایس ایچ آئی کو آگاہ کیا۔

تربیتی پروگرام میں حجاج کی سہولت، رہائش اور نقل و حمل کے انتظامات ، صحت اور حفاظت کے پروٹوکول، ہنگامی ردعمل، سعودی حکام کے ساتھ تال میل ، اور موثر نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال پر تفصیلی سیشن شامل ہیں۔
دو روزہ پروگرام آئندہ روز،یعنی 25 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا، جس میں باہم اثر پذیر سیشنوں اور بات چیت کا اہتمام کیا جائے گا جس کا مقصد آئندہ حج سیزن کے لیے ریاستی حج معائنہ کاروں کی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1040
(रिलीज़ आईडी: 2218251)
आगंतुक पटल : 8