نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مائی بھارت کی جانب سے پورے بھارت میں قومی ووٹر ڈے پدیاترا / سنڈے آن سائیکل 2026 کا انعقاد کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2026 4:13PM by PIB Delhi
قومی ووٹر ڈے 2026 کے موقع پر، میرا یووا بھارت (مائی بھارت)، جو کہ امور نوجوانان و کھیل کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، 25 جنوری 2026 کو ملک گیر سطح پر قومی ووٹر ڈے پدیاترا / سنڈے آن سائیکل کا انعقاد کرے گا۔ اس کے تحت تمام ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی دارالحکومتوں اور ضلع ہیڈکوارٹروں میں سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
ہر سال الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قیام کی یاد میں منائے جانے والے قومی ووٹر ڈے کا مقصد باخبر، اخلاقی اور فعال انتخابی شرکت کو فروغ دینا ہے، جس میں خاص طور پر نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں پر توجہ دی جاتی ہے۔ راشٹر نرمان میں جن بھاگیداری سے متعلق معزز وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، اس اقدام کا مقصد نوجوان شہریوں کو بھارت کے جمہوری عمل کے مرکز میں رکھنا ہے۔
یہ پروگرام ووٹر آگاہی کو جسمانی فٹنس اور کمیونٹی کی شمولیت کے ساتھ یکجا کرے گا، اور جہاں ممکن ہو، کھیلو انڈیا / اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سنڈے آن سائیکل اقدام کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ پد یاتراؤں اور سائیکلنگ سرگرمیوں کے ذریعے، میرا یووا بھارت (مائی بھارت) کے رضاکار مقامی برادریوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے، ووٹر رجسٹریشن اور باخبر شرکت کی حوصلہ افزائی کریں گے اور جمہوری اقدار کو جامع اور شراکتی انداز میں فروغ دیں گے۔
36 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی دارالحکومتوں میں تقریباً 1,000 میرا یووا بھارت کے رضاکار مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جن میں آئینی عہدیداروں کے ذریعے فلیگ آف تقاریب، پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کی حوصلہ افزائی، ووٹر آگاہی سے متعلق تبادلۂ خیال، حلف برداری اور اختتامی عوامی پروگرام شامل ہوں گے۔ اسی طرح کی سرگرمیاں ملک کے 763 اضلاع میں بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں ضلع الیکشن افسران، مقامی انتظامیہ، منتخب نمائندگان اور ہر ضلع میں تقریباً 500 رضاکار شریک ہوں گے اور مقامی ضروریات کے مطابق مناسب تبدیلیاں کی جائیں گی۔
اس ملک گیر رسائی کے ذریعے، میرا یووا بھارت نوجوانوں میں جمہوری شعور کو مضبوط بنانے اور قومی ووٹر ڈے 2026 کے یکساں اور نمایاں انعقاد کو یقینی بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔ اس اقدام کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرنے کے لیے ضلعی سطح پر پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
*****
ش ح۔ ف ش ع
U: 1033
(रिलीज़ आईडी: 2218219)
आगंतुक पटल : 9