پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت کی 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر پنچایت رہنماؤں کی عزت افزائی کرے گی؛ پنچم چیٹ بوٹ اور دیگر اہم اقدامات کا آغاز
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2026 2:40PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت 25 جنوری 2026 کوعزت افزائی کی ایک تقریب کا انعقاد کرے گی، جس میں اُن منتخب پنچایت نمائندوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا جنہیں نئی دلّی کے کرتویہ پتھ پر 2026 کی یومِ جمہوریہ پریڈ دیکھنے کے لیے خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ان معزز مہمانوں کی عزت افزائی مرکزی وزیرِ مملکت برائے پنچایتی راج، پروفیسر ایس۔ پی۔ سنگھ باگھیل، وزارتِ پنچایتی راج کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کریں گے۔
یہ تقریب وزارت کے اہم اقدامات اور اشاعتوں کے اجرا اور آغاز کی بھی گواہ بنے گی، جن میں یونیسف کے اشتراک سے تیار کردہ پنچم– پنچایت اسسٹنس اینڈ میسجنگ چیٹ بوٹ، میگزین گرامودے سنکلپ کا 17واں شمارہ،پنچایتی راج اداروں پر بنیادی شماریات کا مجموعہ–2025،پنچایت سطح پر خدمات کی فراہمی سے متعلق ماہر کمیٹی کی رپورٹ اورپی ای ایس اےکی کارکردگی و نفاذ کے درجہ بندی اشاریے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئینِ ہند یوم–2025 کی تقریبات کے تحت منعقدہ نو یور کانسٹی ٹیوشن کوئز اور مضمون نویسی مقابلےکے فاتحین کو انعامات اور اسناد بھی دی جائیں گی۔
اعزاز پانے والوں میں اُن پنچایتوں کے سرپنچ، مکھیا، گرام پردھان، بلاک اور ضلع پنچایت کے صدور شامل ہیں جنہوں نے مرکزی حکومت کی اہم اسکیموں کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے نامزد تقریباً 240 پنچایت سربراہان کو ان کی زمینی سطح پر خدمات اور وکست بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے میں کردار کے اعتراف میں اعزاز دیا جا رہا ہے۔ یومِ جمہوریہ پریڈ کے موقع پر وزارت، پی آر آئیز/آر ایل بیز کے سربراہان اور ان کے شریکِ حیات کی میزبانی کر رہی ہے، جن کی مجموعی تعداد تقریباً 450 خصوصی مہمانوں پر مشتمل ہے۔
خصوصی طور پر بلائے گئے مہمان 25 جنوری 2026 کوپردھان منتری سنگرہالیہ جائیں گے، جہاں وہ آزادی کے بعد بھارت کے قیادت اور طرزِ حکمرانی کے سفر کا مشاہدہ کریں گے، اور یومِ جمہوریہ پریڈ کے دوران وزارتِ پنچایتی راج کی جھانکی بھی دیکھیں گے، جس کا موضوع ہوگا:’’سوامتوا اسکیم: آتم نربھر پنچایت سے خوشحال اور آتم نربھر بھارت‘‘۔
*****
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 1027
(रिलीज़ आईडी: 2218140)
आगंतुक पटल : 14