وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اترپردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2026 8:50AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی، اور بھارت کی مالامال ثقافت اور ورثے میں اپنا تعاون دینے کے لیے ان کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دوہرے انجن والی حکومت اور ترقی کے لیے عہد بستہ عوام کی فعال شراکت داری کے ساتھ اترپردیش نے گذشتہ 9 برسوں میں ایک ’بیمارو‘ ریاست سے ایک مثالی ریاست میں تبدیل ہونے کا سفر طے کیا ہے۔
ریاست کے مستقبل کو لے کر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اترپردیش کی زبردست صلاحیت ملک کی پیش رفت کو فعال اور آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’بھارتی ثقافت اور وراثت کی دولت میں بیش قیمتی تعاون دینے والے اترپردیش کے اپنے تمام پریوار جنو کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر بہت بہت مبارکباد۔ دوہرے انجن والی حکومت اور ترقی کے لیے وقف یہاں کے لوگوں کی شراکت داری سے ہماری اس ریاست نے گذشتہ 9 برسوں میں بیمارو سے بے مثال ریاست بننے کا سفر طے کیا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ملک کی پیش رفت کو فعال بنائے رکھنے میں اترپردیش کی صلاحیت بہت کام آنے والی ہے۔‘‘
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1017
(रिलीज़ आईडी: 2218011)
आगंतुक पटल : 5