بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
آئی ڈبلیو ڈی سی 3.0 نے بھارت کے اندرونِ ملک آبی راستوں پر سبز موبلٹی، مال برداری اور دریائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 1,500 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے منظور کیے
“آئی ڈبلیو ڈی سی پلیٹ فارم مرکز-ریاستی کوششوں کو اندرون ملک آبی نقل و حمل کی ترقی کے لیے مضبوط کرتا ہے:” مرکزی وزیر سربانند سونووال
آئی ڈبلیو ڈی سی نے 900 کروڑ روپے کے نئے اندرون ملک آبی راستہ منصوبے کو بھی منظوری دیے
اندرون ملک آبی نقل و حمل کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 465 کروڑ روپے کی اثاثہ جات کی خریداری کی منظوری دی گئی
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 6:39PM by PIB Delhi
اندرونِ ملک آبی راستوں کی ترقی کونسل (آئی ڈبلیو ڈی سی 3.0) کا تیسرا اجلاس کوچی، کیرالہ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں بھارت کے اندرونِ ملک آبی نقل و حمل کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے، بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کی منظوری دینے، اور مرکز–ریاست کے تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا گیا تاکہ ملک کے دریاؤں کی مکمل اقتصادی صلاحیت کو کھولا جا سکے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے وزیر، سربانند سونووال کی صدارت میں ہونے والے اس ایک روزہ اجلاس میں ہماچل پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر، مکیش اگنیہوتری؛ بہار حکومت کے وزیر برائے نقل و حمل، شرون کمار؛ ناگالینڈ حکومت کے وزیر برائے بجلی اور پارلیمانی امور، کے جی کینیے؛ اروناچل پردیش حکومت کے وزیر برائے دیہی ترقی، اوجنگ ٹیسنگ؛ اتر پردیش حکومت کے وزیر برائے نقل و حمل، دیا شنکر سنگھ اور پنجاب حکومت کے وزیر برائے آبی وسائل، بَرندر کمار گوئل بھی شریک ہوئے۔ یہ اجلاس بھارت کی اندرونِ ملک آبی نقل و حمل کو پائیدار اور موثر لاجسٹکس کے اہم ستون کے طور پر مضبوط کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔
آئی ڈبلیو ڈی سی 3.0 نے 1,500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی نشاندہی کی، جن کا مقصد سبز موبلٹی کو تیز کرنا، کثیر الجہتی لاجسٹکس کو مضبوط بنانا اور دریاؤں کے ذریعے اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ 150 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کے لیے بنیادیں رکھی گئیں، جن میں کیرالہ، گجرات، کرناٹک، اوڈیشہ اور تلنگانہ میں دریائی کروز جیٹی شامل ہیں، جو ملک بھر میں کروز سیاحت کے سرکٹس کے پھیلاؤ کی حمایت کریں گے۔
کونسل کو اطلاع دی گئی کہ آندھرا پردیش میں کرشنا دریا (این ڈبلیو 4) پر مکتیالا اور ہریش چندرا پورم میں آر او – آر او اور کارگو ٹرمینلز کی ترقی کی گئی ہے، جو مال برداری کو مضبوط بنائیں گے۔ جموں و کشمیر میں جہلم دریا (این ڈبلیو49) پر آن شور سہولیات کی منظوری بھی دی گئی تاکہ مسافروں کی نقل و حرکت اور سیاحت کے انفراسٹرکچر کی حمایت کی جا سکے۔ جموں و کشمیر میں این ڈبلیو 49 پر کل 10 ہائبرڈ الیکٹرک بحری جہاز تعینات کیے جائیں گے۔
نیویگیبیلٹی، حفاظت اور سال بھر کی کارروائیوں کو بہتر بنانے کے لیے 465 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اثاثہ جات کی خریداری کا بھی اعلان کیا گیا۔ ان میں کیرالہ میں سروے جہاز؛ بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں آر او – پی اے یکس برتھنگ جیٹیز؛ اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال میں فلوٹنگ پونٹونز اور فوری کھلنے والے مکینزم؛ ہائبرڈ سروے جہاز؛ ایمفیبیئن اور کٹر سکشن ڈریجرز؛ اور ٹگ-بارج یونٹس شامل ہیں۔
کونسل کو 900 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بڑے نئے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جن میں کوچی میں سلپ وے سہولت کی ترقی، اوڈیشہ (25) اور شمال مشرقی علاقوں (85) میں 110 جیٹیز کی تعمیر، مہاراشٹر میں نیشنل ریور ٹریفک اینڈ نیویگیشن سسٹم (این آر ٹی این ایس) کا نفاذ، گواہٹی میں اوزان بازار گھاٹ پر 70 کروڑ روپے مالیت کا کروز ٹرمینل اور برہم پترا (این ڈبلیو – 2) میں ڈبرگرہ میں بوگی بیل ریور پورٹ سے جڑنے والے 144 کروڑ روپے مالیت کے اپروچ روڈ کنیکٹوٹی منصوبے کی ترقی شامل ہے۔
کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ اندرونِ ملک آبی راستے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی نقل و حمل اور لاجسٹکس کے نظام کی تبدیلی کے ایک اسٹریٹجک ستون کے طور پر ابھرے ہیں۔ “ہمارے وژنری وزیراعظم نریندر مودی جی نے اندرونِ ملک آبی راستوں پر خصوصی زور دیا ہے، جس سے سڑکوں پر بھیڑ کم ہوئی، لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی آئی اور کاروبار کرنے میں آسانی مضبوط ہوئی۔ آج، مودی جی کی بصیرت افروز قیادت میں، اندرونِ ملک آبی راستے بھارت کے کثیرالجہتی لاجسٹکس فریم ورک کا ایک اسٹریٹجک ستون بن چکے ہیں۔ اس وژن کی رہنمائی میں، دریاؤں کو اب صرف قدرتی وسائل کے طور پر نہیں بلکہ اقتصادی زندگی کی رگوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو ترقی، پائیداری اور رابطے کو آگے بڑھاتے ہیں۔”
کیرالہ کے وسیع بیک واٹر اور نہری نظام کو اندرونِ ملک آبی راستوں کے لیے ایک اہم موقع کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ کونسل نے 18 شہروں بشمول گواہٹی، وارانسی، پٹنہ، تیزپور، ڈبرگرہ اور دیگر میں شہری آبی نقل و حمل کے لیے فیسیبلیٹی اسٹڈی کروانے کی آئی ڈبلیو اے آئی کی پہل کا بھی ذکر کیا۔
آئی ڈبلیو ڈی سی 3.0 میں کیرالہ کو ایک کلیدی مرکز کے طور پر اجاگر کیا گیا، جہاں ریاست میں اندرونِ ملک آبی نقل و حمل اور لاجسٹکس کو مضبوط کرنے کے لیے متعدد بڑے اعلان کیے گئے۔ جَل واهک کارگو پروموشن اسکیم کو دیگر نیشنل واٹر ویز بشمول کیرالہ میں بھی توسیع دینے کی تجاویز زیرِ غور ہیں، جو اندرونِ ملک آبی راستوں کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت پر کیے جانے والے کل آپریٹنگ اخراجات کا 35فیصد تک معاوضہ فراہم کرے گی۔ یہ اسکیم نجی شراکت داری کو فروغ دینے کی توقع رکھتی ہے، کیونکہ کارگو مالکان آئی ڈبلیو اے آئی یا آئی سی ایس ایل کے علاوہ دیگر اداروں کے ذریعے چلائے جانے والے جہاز کرائے پر لے سکیں گے، جو بڑی شپنگ کمپنیوں، فریٹ فارورڈرز، تجارتی اداروں اور بلک اور کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈل کرنے والے آپریٹرز کے لیے خاص طور پر پرکشش ہے۔ ابتدائی طور پر تین سال کے لیے نافذ کی جانے والی یہ پہل سپلائی چین نیٹ ورکس کو بہتر بنانے اور آبی لاجسٹکس کی تجارتی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ آئی ڈبلیو ڈی سی میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ تجارتی لحاظ سے قابل عمل مقامات پر مقررہ دنوں پر شیڈول سیلنگ سروسز کا آغاز کیا جائے گا تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ آبی راستے کارگو کی نقل و حمل کے لیے ایک موثر، کم لاگت اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ذریعہ ہیں۔ کیرالہ پیکج میں دریائی کروز جیٹیز کی ترقی اور ایک سروے جہاز کے تعینات ہونے کا بھی منصوبہ شامل ہے، جو ریاست کی مسافروں کی نقل و حرکت، سیاحت اور محفوظ نیویگیشن کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرے گا۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اندرونِ ملک آبی راستے سب سے زیادہ ایندھن بچانے والے، کم لاگت والے اور ماحول دوست نقل و حمل کے ذرائع ہیں، جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے، سڑکوں اور ریلوے کی بھیڑ کو کم کرنے اور مجموعی لاجسٹکس کے اخراجات کو گھٹانے میں مدد دیتے ہیں۔ دریائی کروز سیاحت کو بحری معیشت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبوں میں سے ایک کے طور پر شناخت کیا گیا، جس میں حکومت جدید کروز ٹرمینلز، بہتر نیویگیشن سسٹمز اور مخصوص کروز سرکٹس تیار کر رہی ہے۔
سونووال نے مزید کہا کہ “ہمارے وژنری وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، بھارت کے اندرونِ ملک آبی راستے سبز ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور سیاحت پر مبنی ترقی کے طاقتور اضافہ کار بن کر ابھر رہے ہیں۔ کارگو کی نقل و حرکت، مسافر خدمات اور کروز سیاحت میں تیز رفتار توسیع کے ساتھ، ہمارے دریا پائیدار موبلٹی اور اقتصادی مواقع کے انجن بنتے جا رہے ہیں۔ صاف توانائی کے جہازوں، اسمارٹ نیویگیشن سسٹمز اور عالمی معیار کے مسافر انفراسٹرکچر کو یکجا کر کے، ہم آبی راستوں کی مکمل صلاحیت کو کھول رہے ہیں تاکہ لاجسٹکس کے اخراجات کم ہوں، اخراج میں کمی آئے اور نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ کوچی واٹر میٹرو جیسے اقدامات کی کامیابی یہ دکھاتی ہے کہ دریا شہری نقل و حرکت کو کیسے بدل سکتے ہیں، اور ہم اس ماڈل کو گواہٹی، وارانسی، پٹنہ، تیزپور اور ڈبرگرہ سمیت دیگر شہروں میں دہرانے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ بھارت کے آبی راستے وکست بھارت کی راہ پر جامع ترقی کو آگے بڑھائیں”۔
شمال مشرقی خطے پر خصوصی زور دیا گیا، جہاں آبی راستے کے منصوبوں سے رابطے، تجارت، سیاحت اور دریائی کمیونٹیز کی روزگار کی صورت حال میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ حکومت شمال مشرق میں 85 جیٹیز کی ترقی کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں 500 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی، جو علاقائی لاجسٹکس کے انضمام کو مضبوط کرے گی۔
سربانند سونووال نے کہا کہ “شمال مشرق بھارت کے اندرونِ ملک آبی راستوں کے وژن میں ایک مرکزی مقام رکھتا ہے۔ اپنے وسیع دریا نیٹ ورک کے ساتھ، یہ خطہ پائیدار نقل و حمل، تجارت اور سیاحت کے لیے ایک اہم مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 85 جیٹیز کی ترقی، جس میں 500 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری شامل ہے، رابطے کو مضبوط کرے گی، علاقائی لاجسٹکس کو مربوط کرے گی اور دریائی کمیونٹیز کے لیے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ اندرونِ ملک آبی راستے نہ صرف شمال مشرق کو قومی بازاروں کے قریب لائیں گے بلکہ اسے ترقی، خوشحالی اور علاقائی انضمام کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر کھولیں گے” ۔
میٹنگ میں گزشتہ دہائی میں شعبے کی تیز رفتار توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ قومی آبی راستوں پر کارگو کی نقل و حمل 2013-14 میں 18 ملین ٹن سے بڑھ کر 2024-25 میں 145.84 ملین ٹن ہو گئی ہے، جبکہ آپریشنل قومی آبی راستوں کی تعداد 3 سے بڑھ کر 32 ہو گئی ہے، یعنی دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ لگژری ریور کروز کی تعداد 5 سے بڑھ کر 25 ہو گئی ہے، جو صنعت، سرمایہ کاروں اور ریاستی حکومتوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ آپریشنل ٹرمینلز کی تعداد 15 سے بڑھ کر 25 ہو گئی ہے اور فلوٹنگ جیٹیز کی تعداد 30 سے بڑھ کر 100 ہو گئی ہے۔
کونسل نے حکومت کی مستقبل کی ترجیحات کو دہرایا، جن میں گرین اور ہائبرڈ جہازوں کی تعیناتی، ڈیجیٹل نیویگیشن اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز کی توسیع، جدید اندرونی ٹرمینلز کی ترقی، شپ بلڈنگ اور شپ ریپیر سہولیات کو مضبوط کرنا اور سمندری ہنر کی ترقی کو فروغ دینا شامل ہیں۔ میٹنگ میں مضبوط شہری آبی نقل و حمل کے نظام کی تعمیر، کارگو ٹرانسپورٹ کی کارکردگی میں بہتری، مسافروں کے لیے گرین اور ہائبرڈ جہازوں کی تشہیر، ریور کروز ٹورزم کی توسیع اور ڈیجیٹل و پائیدار طریقوں کو فروغ دینے پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔ ریاستوں کی جانب سے جاری اور منصوبہ بند اندرونی آبی نقل و حمل کے منصوبوں کے حوالے سے ریگولیٹری مسائل اور خدشات کا جائزہ لیا گیا، جس میں مربوط کوششوں کے ذریعے عمل درآمد کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ آئی ڈبلیو ڈی سی 3.0، 2024 کے آئی ڈبلیو ڈی سی 1.0 اور 2025 کے آئی ڈبلیو ڈی سی 2.0 کی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، جس میں پائیداری، ٹیکنالوجی پر مبنی حل اور منصوبوں کے تیز عمل درآمد پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
میٹنگ میں وجے کمار، سکریٹری، ایم او پی ایس ڈبلیو ؛ سنیل پالیوال، چیئرمین، آئی ڈبلیو اے آئی ؛ سنیل کمار سنگھ، وائس چیئرمین، آئی ڈبلیو اے آئی سمیت دیگر سینئر مرکزی اور ریاستی حکومتی عہدیداران، صنعت کے نمائندگان اور ماہرین بھی شریک ہوئے تاکہ آئی ڈبلیو ڈی سی 1.0 اور 2.0 کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور اندرونی آبی راستوں کی اگلی ترقی کے مراحل کے لیے منصوبہ بندی کی جا سکے۔ دن بھر کی میٹنگ میں شعبے کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا، بڑے سرمایہ کاری اور منصوبوں کا اعلان کیا گیا اور ملک بھر میں اندرونی آبی راستوں کی ترقی کے لیے مستقبل کا روڈ میپ وضع کیا گیا۔
آئی ڈبلیو ڈی سی 3.0 کا اختتام مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ وہ اندرونی آبی نقل و حمل کو بڑھائیں، علاقائی رابطوں کو مضبوط کریں، صاف اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے حل کو فروغ دیں اور دریاؤں کو اقتصادی ترقی کے محرک کے طور پر قائم کریں۔ میٹنگ نے دوبارہ یہ تصدیق کی کہ اندرونی آبی راستے مستقبل کے لیے تیار، ترجیحی نقل و حمل کا ذریعہ ہیں، جو نہ صرف کارگو بلکہ مسافروں کے لیے بھی موزوں ہیں، اور اس سے صاف نقل و حمل، اسمارٹ لاجسٹکس اور مضبوط بھارت میں مدد ملتی ہے۔
بھارت کے اندرونی آبی راستے سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورکس پر دباؤ کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ یہ ایندھن کی بچت اور ماحول دوست طریقے سے نقل و حمل کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ 23 ریاستوں اور 4 مرکزی علاقوں میں پھیلے ہوئے 111 قومی آبی راستے اندرونی نقل و حمل کو فعال بنانے میں مدد دے رہے ہیں، جیسے کہ رو-رو گاڑیوں کی نقل و حمل اور کروز ٹورزم کے اقدامات۔ بندرگاہوں، شپنگ اور آبی راستوں کے وزارت کے تحت آئی ڈبلیو اے آئی قومی آبی راستوں کی ترقی، دیکھ بھال اور ضابطہ کاری کے لیے مرکزی ایجنسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔
**********
ش ح ۔ ش ت۔ م الف
U. No : 1009
(रिलीज़ आईडी: 2217941)
आगंतुक पटल : 6