وزیراعظم کا دفتر
برازیل کے صدر نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے فون پر گفتگو کی
دونوں رہنماؤں نے ہند-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے عزم کو دوہرایا
دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی، صحت، زراعت اور عوام کے درمیان تعلقات میں نمایاں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا
رہنماؤں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی غور و خوض کیا
وزیرِ اعظم جلد ہی صدر لولا کو ہندوستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں
प्रविष्टि तिथि:
22 JAN 2026 9:44PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم نریندر مودی کو آج وفاقی جمہوریہ برازیل کےقابل احترام صدرلُوئز اناسیو لُولا دا سلوا کا فون کال موصول ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے ہند-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور آنے والے برس میں اسے اور بھی بلند مقام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گزشتہ برس برازیلیا اور جنوبی افریقہ میں ہونے والی اپنی ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی، صحت، زراعت اور عوام کے درمیان تعلقات سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی اہم پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں بہتر کثیر جہتی پالیسی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ وہ جلد ہی صدر لُولا کا ہندوستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں۔
*****
ش ح- م ع ن- ش ب ن
Urdu Release Id:0998
(रिलीज़ आईडी: 2217827)
आगंतुक पटल : 3