وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کسٹمز بروکرز لائسنسنگ امتحان 2025، مورخہ 17مارچ 2026 کو منعقد کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 1:05PM by PIB Delhi

براہِ کرم کسٹمز بروکرز لائسنسنگ امتحان 2026 کے لیے آن لائن تحریری امتحان سے متعلق 25 اگست2025 کو جاری کردہ اشتہار کا حوالہ ملاحظہ فرمائیں۔ مذکورہ امتحان 17 مارچ  2026 کو منعقد کیا جانا طے ہے۔ تحریری اور زبانی امتحانات کا طریقۂ کار درج ذیل ہوگا:

تحریری امتحان کمپیوٹر بیسڈ امتحان ہوگا جس میں کثیرانتخابی سوالات(ایم سی کیوز) شامل ہوں گے۔ سوالات دو لسانی ہوں گے، یعنی انگریزی اور ہندی میں۔ امیدواروں کو جواب انگریزی یا ہندی میں دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔ دیگر تفصیلات حسبِ ذیل ہیں:

سوالات کی تعداد

:

150

وقت کا دورانیہ

:

ڈھائی گھنٹے (10:30 بجے سے 13:00 بجے)

مارکنگ اسکیم

:

ہر درست جواب کے لیے +3

ہر غلط جواب کے لیے -1

زیادہ سے زیادہ نمبر

:

450

کوالیفائنگ مارکس

:

270  (60 فیصد)

 

جو امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوں گے، انہیں کسٹمز بروکرز لائسنسنگ ریگولیشنز، 2018 (ترمیم شدہ) کے ضابطہ 6 کے تحت زبانی امتحان میں شریک ہونا ہوگا۔ زبانی امتحان میں کامیابی کے لیے 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

کسی بھی قسم کی معلومات یا سوالات کے لیے براہِ کرم ویب سائٹس (www.cbic.gov.in اور www.nacin.gov.in) ملاحظہ کریں یا قریبی کسٹمز کمشنریٹ / این اے سی آئی این، پلاسمودرم سے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں: cblr-nacinpsm[at]gov[dot]in

****

ش ح ۔ ش ت۔ م الف

U. No : 969


(रिलीज़ आईडी: 2217701) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil , Malayalam