وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے پی ایس جی آئی سی ، نابارڈ اور آر بی آئی کے ملازمین اور پنشن یافتگان کے لیے اجرت میں ترمیم کے ساتھ ساتھ پنشن میں ترمیم کو بھی منظوری دی


یہ فیصلہ حکومت کے مسلسل عزم اور سماجی تحفظ اور ملازمین اور پنشن یافتگان کی مالی بہبود پر زور دینے کی عکاسی کرتا ہے

تقریباً 46322  ملازمین ،  23570  پنشن یافتگان اور 23260 فیملی پنشن یافتگان مستفید ہوں گے

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 10:44AM by PIB Delhi

حاضر سروس ملازمین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مالیاتی شعبے میں پنشن یافتگان کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے سلسلے میں مرکزی حکومت نے پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیوں (پی ایس جی آئی سی) اور نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ) کے لیے اجرت میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔اس کے ساتھ ہی ، مرکزی حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور نابارڈ کے ریٹائرڈ افراد کے لیے پنشن میں ترمیم کی منظوری دی ہے ۔

یہ فیصلہ ان کی طویل اور سرشار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں سماجی تحفظ اور پنشن یافتگان کی مالی بہبود پر حکومت کے مسلسل عزم اور زور کی عکاسی کرتا ہے ۔

اس کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

پی ایس جی آئی سی:

اجرت میں ترمیم:  پی ایس جی آئی سی کے ملازمین کے لیے اجرت میں ترمیم یکم اگست 2022 سے نافذ العمل ہوگی۔اجرت کے بل میں مجموعی طور پر 12.41 فیصد اضافہ ہوگا جس میں موجودہ بنیادی تنخواہ اور مہنگائی بھتے میں 14فیصد اضافہ ہوگا۔اس ترمیم سے کل 43,247  پی ایس جی آئی سی ملازمین مستفید ہوں گے۔اس ترمیم میں یکم اپریل 2010 کے بعد شامل ہونے والے ملازمین کے بہتر مستقبل کے لئے این پی ایس شراکت میں 10فیصد سے 14فیصد تک اضافہ بھی شامل ہے ۔

فیملی پنشن میں ترمیم:  فیملی پنشن میں سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے 30فیصد کی یکساں شرح سے ترمیم کی گئی ہے ، جس سے کل 15,582 موجودہ فیملی پنشن یافتگان میں سے 14,615 فیملی پنشن یافتگان کو تنظیم میں ان کےقابل قدر تعاون کی ستائش کے اشارے کے طور پر فائدہ پہنچے گا ۔

مالی اثرات:  کل اخراجات 8170.30 کروڑ روپے یعنی تنخواہوں میں ترمیم کے بقایا جات کے لئے 5822.68 کروڑ روپے ، این پی ایس کے لئے 250.15 کروڑ روپے اور خاندانی پنشن کے لئے 2097.47 روپے ہوں گے۔

پی ایس جی آئی سی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل)، نیو انڈیا ایشورینس کمپنی لمیٹڈ (این آئی اے سی ایل)، اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (او آئی سی ایل)، یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ (یو آئی آئی سی ایل)، جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (جی آئی سی) اور ایگریکلچرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (اے آئی سی آئی ایل) شامل ہیں ۔

نابارڈ

تنخواہ میں ترمیم: اس کا اطلاق یکم نومبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت نابارڈ کے تمام گروپاے، بیاورسیکے ملازمین کی تنخواہوں اور بھتے میں تقریباً 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اس فیصلے سے نابارڈ کے تقریباً 3,800 موجودہ اور سابق ملازمین مستفید ہوں گے۔

 پنشن میں ترمیم: نابارڈ کے وہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ (فیملی پنشنرز) جو براہِ راست نابارڈ میں بھرتی ہوئے تھے اور یکم نومبر 2017 سے قبل ریٹائر ہوئے ہیں، ان کی بنیادی پنشن/فیملی پنشن کو اب سابق آر بی آئی–نابارڈ ریٹائرڈ ملازمین کے مساوی کر دیا گیا ہے۔

مالی اثرات:تنخواہوں میں ترامیم کے نتیجے میں سالانہ اجرتی اخراجات میں تقریباً 170 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگا، جبکہ واجب الادا بقایاجات (ایریئرز) کی مجموعی رقم تقریباً 510 کروڑ روپے ہوگی۔جس میں، پنشن میں ترمیم کے باعث ایک مرتبہ تقریباً 50.82 کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے گی، نیز  نابارڈ کے 269 پنشن یافتگان اور 457 فیملی پنشن یافتگان کو ہر ماہ پنشن کی مد میں اضافی 3.55 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

آر بی آئی

پنشن میں ترمیم: حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے پنشن اور فیملی پنشن میں ترمیم  کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ بزرگ شہریوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے منصفانہ، مناسب اور پائیدار ریٹائرمنٹ فوائد کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کے مطابق کیا گیا ہے۔

منظور شدہ نظرِ ثانی کے تحت، یکم نومبر 2022 سے بنیادی پنشن کے ساتھ مہنگائی راحت پر پنشن اور فیملی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں تمام ریٹائرڈ ملازمین کی بنیادی پنشن میں مؤثر طور پر 1.43 گنا اضافہ ہوگا، جس سے ماہانہ پنشن میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس فیصلے سے مجموعی طور پر 30,769 مستفیدین کو فائدہ پہنچے گا، جن میں 22,580 پنشن یافتگان اور 8,189 فیملی پنشن یافتگان شامل ہیں۔

مالی اثرات: اس فیصلے سے متعلق مجموعی مالی بوجھ کا تخمینہ 2,696.82 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جس میں ایک مرتبہ بقایاجات (ایریئرز) کی مد میں 2,485.02 کروڑ روپے کا خرچ اور سالانہ بنیادوں پر 211.80 کروڑ روپے کا مسلسل خرچ شامل ہے۔

اختتامیہ:

مندرجہ بالا اقدامات کے نتیجے میں مجموعی طور پر تقریباً 46,322 ملازمین، 23,570 پنشن یافتگان اور 23,260 فیملی پنشن یافتگان مستفید ہوں گے۔ یہ اقدام پی ایس جی آئی سی اور نابارڈ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ آر بی آئی اور نابارڈ کے پنشن یافتگان اور فیملی پنشن یافتگان کو خاطر خواہ راحت  فراہم کرے گا، جس سے وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو بہتر طور پر برداشت کر سکیں گے اور ریٹائرمنٹ کے بعد باوقار معیارِ زندگی اور سماجی حیثیت کو برقرار رکھ سکیں گے۔

حکومت اُن اداروں کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے جو ملک کی جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 

 

*****

 

 

U.N. 957

ش ح۔ م ش۔ م ش

 


(रिलीज़ आईडी: 2217611) आगंतुक पटल : 58
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam