بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کا پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک 5 لاکھ سرکٹ کلومیٹر سے متجاوز


اپریل 2014 سے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں 71.6فیصد اضافہ

مزید 67,000 سرکٹ کلومیٹر کے جاری منصوبے، جو غیر فوسل سے پیدا ہونے والی بجلی کی ترسیل میں مددگار ثابت ہوں گے

प्रविष्टि तिथि: 22 JAN 2026 2:05PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی بجلی کی ترسیل کے نیٹ ورک نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس میں 220 کلو واٹ اور اس سے اوپر کی ٹرانسمیشن لائنیں 5 لاکھ سرکٹ کلومیٹر (سی کے ایم)سے تجاوز کر گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی 1,407 جی وی اے (جی وی اے) کی ٹرانسفارمیشن گنجائش (220 کلو واٹ اور اس سے اوپر) حاصل کر لی گئی ہے۔

 دنیا کے سب سے بڑے سنکرونس نیشنل گرڈ نے یہ کامیابی 14 جنوری 2026 کو حاصل کی، جب راجستھان رینیو ایبل انرجی زون سے متبادل توانائی کی ترسیل کے لیے بھادلا-II سے سیکر-II سب اسٹیشن تک 765 کلو واٹ کی 628 سرکٹ کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کو فعال کیا گیا۔ اس ٹرانسمیشن لائن کے آغاز سے بھادلا، رام گڑھ اور فتح گڑھ سولر پاور کمپلیکس کے رینیو ایبل انرجی زون سے مزید 1100 میگا واٹ بجلی منتقل کی جا سکے گی۔

اپریل 2014 سے، ملک کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں 2.09 لاکھ سرکٹ کلومیٹر لائنوں (220 کلو واٹ اور اس سے اوپر) کے اضافے کے ساتھ 71.6 فیصد ترقی ہوئی ہے، جس سے ٹرانسفارمیشن گنجائش میں 876 جی وی اے کا اضافہ ہوا ہے۔ بین علاقائی بجلی کی منتقلی کی گنجائش، جو اب 1,20,340 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے، نے تمام خطوں میں بجلی کی بلا تعطل منتقلی کو ممکن بنایا ہے، جس سے "ون نیشن – ون گرڈ – ون فریکوئنسی" کے تصور کو کامیابی سے حقیقت کا روپ دے دیا گیا ہے۔

بین ریاستی ٹرانسمیشن منصوبے جو اس وقت زیرِ تکمیل ہیں، ان سے تقریباً 40,000 سرکٹ کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنوں اور 399 جی وی اے ٹرانسفارمیشن گنجائش کا اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، زیرِ تعمیر اندرونِ ریاست ٹرانسمیشن منصوبوں سے مزید 27,500 سرکٹ کلومیٹر لائنیں اور 134 جی وی اے گنجائش شامل ہونے کی توقع ہے، جس سے گرڈ کی پائیداری اور بجلی کی ترسیل کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔

ٹرانسمیشن کی گنجائش میں یہ اضافہ غیر فوسل توانائی کی بڑھتی ہوئی پیداوار کو منتقل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جس کا ہدف 2030 تک 500 گیگا واٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پانچ لاکھ سرکٹ کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنوں کا یہ سنگ میل ملک بھر میں بجلی کی قابلِ بھروسہ، سستی اور محفوظ فراہمی کو یقینی بنانے اور متبادل توانائی کے فروغ کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔

******

ش ح۔ک ح۔ع ر

U. No. 920


(रिलीज़ आईडी: 2217250) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Kannada