بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انتخابات سے متعلق انتظامیہ کو درپیش عالمی چیلنجز پر منعقد آئی آئی سی ڈی ایم-2026 کے اعلیٰ سطحی مباحثوں کے اجلاسِ عام میں انتخابی کمیشنوں کے سربراہان نے حصہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JAN 2026 4:07PM by PIB Delhi
  1. نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے جمہوریت اور انتخابی انتظام (آئی آئی ای ڈی سی ایم- 2026) کے اجلاسِ عام میں 42 انتخابی انتظامی اداروں (ای ایم بی ایس) کے سربراہان نے حصہ لیا۔
  2. بھارت کے چیف انتخابی کمشنر، جناب گیانیش کمار نے انتخابی کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وِیویک جوشی کے ساتھ مل کر اجلاس کا آغاز کیا۔
  3. اس اجلاسِ عام میں تقریباً 60 بین الاقوامی نمائندگان نے شرکت کی، جن میں مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے سربراہان، سفیر اور ہائی کمشنرز شامل تھے۔
  4. ای ایم بی لیڈرز پلینری ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو جمہوریت اور انتخابی انتظام پر اعلیٰ سطحی  تبادلۂ خیالات کے لیے انتخابی اداروں کے سربراہان، سینئر رہنماؤں اور سفارتکاروں کویکجا کرتا ہے۔
  5. بھارت نے 2026 میں انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے کے چیئرمین کے طور پر اپنی موضوعاتی ترجیحات پیش کیں۔ اس اجلاس میں ای ایم بی کے سربراہان اور ملکی نمائندگان نے جمہوریت اور انتخابی انتظامیہ کو درپیش عالمی چیلنجز پر اپنے نظریات پیش کیے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ا ع خ،ص –ج)

U. No. 881


(रिलीज़ आईडी: 2216993) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Tamil