نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایتھلیٹوں سے  لیہہ میں شروع ہونے جارہے کھیلو انڈیا وِنٹر گیمز 2026  میں حاصل ہونے والے مواقع سے مستفید ہونے کی اپیل کی


اولمپک کھیل فیگر اسکیٹنگ کو آئس اسکیٹنگ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے؛ میزبانی کر رہے  مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کا مقصد گذشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ بھی سب سے زیادہ تمغات جیتنا ہے

प्रविष्टि तिथि: 19 JAN 2026 7:10PM by PIB Delhi

منگل سے لیہہ میں شروع ہونے والے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2026 کے لداخ لیگ میں ایتھلیٹس، کوچز اور تکنیکی عہدیداروں سمیت 1000 سے زیادہ مرد اور خواتین حصہ لیں گے۔ نوانگ ڈورجان اسٹوبدان (این ڈی ایس) اسٹیڈیم، آرمی رنک اور منجمد گپکھ کا تالاب 26 جنوری کو کھیلوں کے اختتام تک توجہ کا مرکز رہے گا۔ کے آئی ڈبلیو جی 2026 کی افتتاحی تقریب منگل کی سہ پہر ہوگی۔

472 کھلاڑی  دو آئس اسپورٹس – اسکیٹنگ اور ہاکی-  میں حصہ لیں گے۔ اس سال نئی کشش فیگر اسکیٹنگ، اولمپک ایونٹ کا تعارف ہے۔ گذشتہ برس کے آئی ڈبلیو جی کے لداخ لیگ میں، میزبانوں نے 13 میں سے چار گولڈ میڈل جیت کر تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہے۔ تمل ناڈو اور مہاراشٹر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

https://www.instagram.com/reel/DTsHbANE0jb/?igsh=MTZrbTA1YWNyYmxvYg==

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2026 کے پہلے مرحلے کا اہتمام اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی نگرانی میں مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے۔ کھیلوں کے انعقاد کے لیے تکنیکی مہارت قومی کھیلوں کی پروموشنل باڈیز/فیڈریشنز جو آئس اسپورٹس کا انتظام کرتی ہیں، فراہم کرتی ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/DTr0Ut2gaZr/?igsh=MTM3MHo5MGV5MjFmYw==

کے آئی ڈبلیو جی 2026 کھیلو انڈیا کیلنڈر میں اس سال کا دوسرا ایونٹ ہے۔ پہلا ایونٹ 5 سے 10 جنوری تک دیو میں منعقدہ کھیلو انڈیا بیچ گیمز تھا۔ تمام ایتھلیٹس اور ان کے معاون عملے کے لیے، لیہہ گیمز دیکھیں گے کہ ایتھلیٹس منفی ڈگری درجہ حرارت اور کم آکسیجن جیسے چیلنجنگ اونچائی والے موسمی حالات میں کس طرح کارکردگی دکھاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-01-19at6.29.26PM(1)KPFB.jpeg

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر محترم جناب منسکھ منڈاویہ نے کہا، ’’سال کا آغاز ہندوستانی کھیلوں کے لیے مضبوط رفتار کے ساتھ ہوا ہے، ابتدائی مہینے میں دو کھیلو انڈیا گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں دیو میں حال ہی میں ختم ہونے والے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 بھی شامل ہیں۔ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں اب ایک اور اہم جہت کا اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ایتھلیٹوں کے لیے ونٹر اسپورٹس میں مسابقت اور  مہارت حاصل کرنے کے مواقع پیدا ہوں، یہ وہ میدان ہے جہاں بھارت میں ماضی میں محدود مسابقتی مواقع تھے۔ یہ مودی حکومت  کی پائیدار اور مرکوز کوششیں ہی ہیں جن کی بدولت آج بھارت ایک قومی  سطح  کے اور ملٹی اسپورٹ ونٹر گیمز کی میزبانی کرتا ہے، جس سے ونٹر گیمز ملک کے گھریلو مسابقتی ڈھانچے میں مضبوطی کے ساتھ شامل ہوگئے  ہیں‘‘۔

اگرچہ کے آئی ڈبلیو جی لداخ میں آئس ہاکی ایک نمایاں کھیل ہے، فیگر اسکیٹنگ کو ایک خوش آئند اضافہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال فروری میں چین کے ہاربن میں منعقدہ ایشیائی سرمائی کھیلوں میں، ہندوستان نے 23 آئس اسکیٹرز اور کل 59 ایتھلیٹس بھیجے، جو گیمز کے لیے اب تک کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ امریکہ میں مقیم تارا پرساد مجموعی طور پر آٹھویں نمبر پر رہیں، جو کہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی بہترین فیگر اسکیٹنگ کا اعزاز ہے۔ منجیش تیواری مردوں میں 15ویں نمبر پر رہے۔

لداخ سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر قومی کوچ محمد عباس نورڈک نے کہا، "ہربن میں، ہم نے بھلے ہی تمغے نہ جیتے ہوں لیکن ہم نے دکھایا ہے کہ ہم مقابلہ کر سکتے ہیں۔ زیادہ مقابلے کا مطلب ہے زیادہ مواقع اور اسی وجہ سے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا یہ ایڈیشن ایک سنگ میل ہے،" لداخ کے ایک سینئر قومی کوچ محمد عباس نورڈک نے کہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-01-19at6.29.26PMH6PM.jpeg

ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا، "آئندہ مہینوں میں، کھیلو انڈیا متعدد فارمیٹس کے ساتھ توسیع کرتا رہے گا، جس کا آغاز اگلے مہینے کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز سے ہو گا اور اس کے بعد ملک بھر میں دیگر مختلف قسمیں آئیں گی۔ کھیلو انڈیا کیلنڈر کو اب حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ادارہ جاتی شکل دے دی گئی ہے، اور یہ مقررہ مقابلہ سائیکل گیم چینجر ثابت ہو گا، جس سے گھریلو اتھلیٹس کے لیے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ مقابلہ کریں، ترقی کریں، اور کمال حاصل کریں۔"

شرکت کرنے والی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں، حصہ لینے والے ایتھلیٹوں کی تعداد کے معاملے میں سب سے بڑی نمائندگی ہریانہ (62)، ہماچل پردیش (55) اور میزبان لداخ (52) کی ہے۔ کے آئی ڈبلیو جی 2026 لداخ میں 17 طلائی تمغات کے لیے مقابلے ہوں گے۔ ان میں سے 15 تمغات آئس اسکیٹنگ کے لیے ہوں گے۔

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے : براہِ کرم یہاں کلک کریں  www.Winter.kheloindia.gov.in

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:793


(रिलीज़ आईडी: 2216283) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati