نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) بی سی کھنڈوری سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
17 JAN 2026 4:04PM by PIB Delhi
عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) بی سی کھنڈوری سے دہرادون میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ یہ ملاقات، جو کہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھی، دونوں قائدین کے مابین گرمجوشانہ تعلقات اور دیرینہ روابط کو اجاگر کرتی ہے جس سے عوامی خدمت کی کئی دہائیوں کے دوران پیدا ہوئے باہمی احترام اور دوستی کا اظہار ہوتا ہے۔
بھارتی فوج کے ایک ممتاز فوجی افسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) کھنڈوری کو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک قوم کی خدمت کا اعزاز حاصل ہے اور انہیں ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے اتی وششٹ سیوا میڈل (اے وی ایس ایم) سے نوازا گیا۔ فوج سے سبکدوش ہونے کے بعد، وہ عوامی زندگی میں داخل ہوئے اور اتراکھنڈ کی ترقی اور حکمرانی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دو مواقع پر ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر خدمات انجام دیں اور مرکزی حکومت میں اہم عہدوں پر بھی فائز رہے، جن میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور بعد میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں سطحی نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت میں کابینہ کے وزیر کا عہد بھی شامل ہے۔ اپنے دور میں، وہ گولڈن کواڈریلیٹرل اور قومی شاہراہوں کے ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے، جس نے ہندوستان کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو تبدیل کر دیا۔
لوک سبھا کے رکن کے طور پر اپنی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کی خوشگوار یادیں ساجھا کیں۔ انہوں نے خاص طور پر یاد کیا کہ کس طرح ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر انہوں نے میجر جنرل کھنڈوری سے رابطہ کیا تھا، جو اس وقت سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر تھے، اور ان سے تمل ناڈو میں اہم ریاستی شاہراہوں کو قومی شاہراہوں سے مربوط کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر میجر کھنڈوری نے فوری طور پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔
نائب صدر جمہوریہ نے میجر جنرل کھنڈوری کی حمایت اور دور اندیشی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ بہتر سڑک کنکٹیویٹی نے کوئمبٹور خطے کے ایک بڑے صنعتی مرکز کے طور پر ابھرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سے مجموعی علاقائی ترقی میں مدد حاصل ہوئی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:719
(रिलीज़ आईडी: 2215671)
आगंतुक पटल : 5