وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دہلی کی وزیر اعلیٰ نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2026 کا مشاہدہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 15 JAN 2026 3:58PM by PIB Delhi

دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے 15 جنوری 2026 کو دہلی کینٹ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یوم جمہوریہ کیمپ (آر ڈی سی) کا مشاہدہ کیا۔ کیڈٹس کے نظم و ضبط اور پریزنٹیشن سے متاثر ہو کر، انہوں نے ان کے طرز عمل کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے ہم آہنگ مارچ، بینڈ پرفارمنس اور ثقافتی پریزنٹیشنز قوم کے دل کی دھڑکن کا اظہار ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے قوم پرستی، یکجہتی اور آئینی عزم کی زندگی بھر کی اقدار کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ بہادر اور ذمہ دار نوجوانوں کی تعمیر میں این سی سی کے کردار کو سراہا۔ این سی سی کے جامع تربیتی فریم ورک پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کیمپ اور خصوصی قومی یکجہتی کیمپ جیسے قومی یکجہتی کے اقدامات کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

اپنے اختتامی کلمات میں، محترمہ گپتا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ’آج کے کیڈٹس کل کے لیڈر ہیں‘ جو ہندوستان کی یکجہتی، سالمیت اور وقار کے لیے پرعزم رہتے ہوئے متنوع کرداروں میں ملک کی خدمت کریں گے۔ نوجوانوں سے فرض کے مضبوط احساس کے ساتھ آگے بڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے انہیں یاد دلایا کہ آزادی ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر ایک مشترکہ مشن ہے ۔آخر میں انہوں نے قوم کے فخر اور مدر انڈیا کی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

دورے کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعلیٰ نے این سی سی کیڈٹس کی طرف سے پیش کیے گئے ’گارڈ آف آنر‘ کا مشاہدہ کیا ، جس کے بعد نیومین کالج، تھوڈوپوزا، کیرالہ کے کیڈٹس کی طرف سے ایک شاندار بینڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ بعد میں وہ’فلیگ ایریا‘ دیکھنے گئیں جہاں سماجی موضوعات اور قومی ترقی کی نمائش کی گئی تھی۔ اس کے بعد، انہوں نے ’ہال آف فیم‘ کامشاہدہ کیا جہاں انہیں این سی سی کی تاریخ اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا، بعد ازاں کیڈٹس کی طرف سے ایک پرجوش ثقافتی شو پیش کیا گیا۔

******

 

 

(ش ح۔ک ح۔ت ح(

U. No. 629


(रिलीज़ आईडी: 2214922) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil