نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے سوامی وویکانند کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 11:05AM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشن نے آج نئی دہلی میں نائب صدر کے انکلیو میں ہندوستان کی عظیم روحانی شخصیات میں سے ایک، سوامی وویکانند کو ان کےیومِ پیدائش کے موقع پر، جسے نوجوانوں کےقومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، گلہائے عقیدت نذر کرکےخراجِ عقیدت پیش کیا۔

سوامی وویکانند کی دائمی میراث کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سوامی جی کی زندگی اور تعلیمات نے باطنی قوت، خود نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کو بامقصد زندگی کے ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی تہذیبی حکمت کو دنیا تک پہنچا کر، سوامی وویکانند نے قومی فخر کو جگایا اور نوجوانوں میں اعتماد پیدا کیا تاکہ وہ ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند کے نظریات نسلوں کو مسلسل تحریک اور رہنمائی دیتے آئے ہیں۔

****

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U No. 442


(रिलीज़ आईडी: 2213603) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Malayalam