نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن نے نئی دہلی میں ہندوستانی زبانوں پر تیسرے بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا


زبان کے تنوع نے  ہندوستان کے مشترکہ’دھرم‘ کی حفاظت کی ہے: نائب صدر جمہوریہ

ہندوستانی زبانوں نے ملک کو تقسیم نہیں  ،بلکہ متحد کیا ہے: نائب صدر جمہوریہ

زبانوں کی حفاظت کرنے کا مطلب تہذیب کی حفاظت کرنا ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ میں مادری زبانوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 09 JAN 2026 4:49PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن نے آج نئی دہلی میں  ہندوستانی زبانوں پر تیسرے بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ یہ کانفرنس ویشوک ہندی پریوارانتر راشٹریہ سہیوگ پریشد، اندرا گاندھی نیشنل آرٹ سینٹر اور دہلی یونیورسٹی کےشعبہ برائے ہندوستانی زبان کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

نائب صدر جمہوریہ نے محققین، ماہرلسانیات بین الاقوامی مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے زبان کو تہذیب کا ضمیر قرار دیا، جو نسل در نسل اجتماعی یادداشت، علم کے نظام اور اقدار کو منتقل کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قدیم پتھر کی تحریروں اورتاڑ کے پتے پر لکھی کتابوں سے لے کر آج کے ڈیجیٹل اسکرپٹس تک، زبانوں نے فلسفہ، سائنس، شاعری اور اخلاقی روایات کو محفوظ رکھا ہے جو انسانیت کی تعریف کرتی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ چنئی میں حال ہی میں سدھا ڈے کی تقریبات میں شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں تاڑ کے پتے پر لکھی کتابیں دیکھی ہیں، جو ہندوستان کی وسیع اور کثیرالسانی علم کی روایات کے دیرپا ثبوت کے طور پر موجودہیں۔ انہوں نےنشاندہی کی کہ  ہر ہندوستانی زبان نے فلسفہ، طب، سائنس، حکمرانی اور روحانیت میں گہرائی سے کردار ادا کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی بہت سی زبانوں نے قوم کو کبھی تقسیم نہیں کیا، بلکہ  اس نے ایک مشترکہ تہذیبی اخلاقیات اور ایک مشترکہ’ دھرم ‘کو محفوظ اور مضبوط کیا ہے ۔

راجیہ سبھا کے چیئر مین کے طور پر پارلیمنٹ کے اپنے پہلے اجلاس کے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئےنائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اب کافی تعداد میں ممبران اپنی مادری زبان میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ ہندوستان کے آئین کا سنتالی زبان میں ترجمہ حال ہی میں صدر جمہوریہ  ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے جاری  کیا تھا۔نائب صدر جمہوریہ  نےاس کو اقدام کو لسانی شمولیت اور تمام زبانوں کے کمیونٹیوں کے لیے جمہوری احترام کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کا آئین اور اس کا آٹھواں شیڈول لسانی تنوع کو تسلیم اور اس کا احترام کر کے ملک کے قدیم علم کی عکاسی کرتا ہے اور یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ قومی اتحاد یکسانیت پر نہیں بلکہ باہمی احترام پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت تبھی فروغ پاتی ہے ،جب ہر شہری اپنی زبان میں خود کو ظاہر کر سکے۔
معاصر چیلنجوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ دنیا بھر میں کئی مقامی زبانیں ناپید ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبانوں کی کانفرنسیں تحقیق کو مضبوط کرنے، بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور قدیم اسکرپٹس اور مخطوطات خاص طور پر ناپید ہونے والی زبانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں کیے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر روشنی ڈالی ، جو کثیر لسانی تعلیم کو فروغ دیتی ہے ۔ انہوں نے ہندوستانی زبانوں کے مخطوطات کے تحفظ اور پھیلاؤ کے لیے گیان بھارتم مشن کی تعریف کی  اور ہندوستان کے اس عقیدے کی تصدیق کی کہ علم مقدس ہے اور اس کا اشتراک کیاجانا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ نے زبانوں کے تحفظ میں ٹیکنالوجی کو  مدد گار بنانے کی اپیل کرتے ہوئے ڈیجیٹل آرکائیوز، مصنوعی ذہانت پر( اے آئی )پر مبنی ترجمہ  کےآلات اور کثیرالسانی پلیٹ فارمز کے استعمال کی وکالت کی ،تاکہ ہندوستانی زبانیں موجودہ دور میں فروغ پائیں اور مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ زبانوں کے تحفظ کے ذریعے ملک اپنی تہذیبوں کا تحفظ کرتا ہے؛ لسانی تنوع کو فروغ دے کر جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے؛ اور ہر زبان کے احترام کے ذریعے انسانیت کی عظمت کو برقرار رکھتا ہے۔

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک'; اندرا گاندھی نیشنل آرٹ سینٹر کےچیئر مین جناب رام بہادر رائے؛  کونسل فار انٹرنیشنل کوآپریشن کے جنرل سکریٹری جناب شیام پراندے کے ساتھ ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے اسکالز، ماہرین تعلیم،  ماہرلسانیات، محققین اور مندوبین موجود تھے۔

*****

UR-0366

(ش ح۔  م ع ن-ن م)

 


(रिलीज़ आईडी: 2213023) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Telugu , Malayalam