وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی میں سمگر شکشا 3.0-‘سمگر شکشا کا از سر نو تصور’ سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی


جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ اسکولوں کو معاشرے کے سپرد کیا جانا چاہیے

مرکزی وزیر تعلیم نے سمگر شکشا 2027-2026 کو آگے بڑھانے کیلئے ایک قومی اور متحد منصوبے کی ضرورت پر زور دیا

اس میٹنگ میں وکست بھارت کے وژن کے مطابق اسکولی تعلیم کو مضبوط بنانے اور سمگر شکشا کا از سر نو تصور پیش کرنے کیلئے ایک واضح روڈ میپ تیار کرنے کے سلسلے میں صلاح و مشورہ بھی کیاگیا

प्रविष्टि तिथि: 09 JAN 2026 5:12PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں پراواسی بھارتیہ کیندر کے سشما سوراج بھون میں سمگر شکشا 3.0 کے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک روزہ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی ۔

میٹنگ کا مقصد ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سیکٹرل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی بات چیت کے ذریعے سمگر شکشا 3.0 کے لیے ایک اسٹریٹجک ، مشاورتی اور قابل عمل روڈ میپ تیار کرنا تھا ۔  بات چیت میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں ، بہترین طور طریقوں اور اسکیم کے اگلے مرحلے میں گورننس ، بنیادی ڈھانچے ، اساتذہ کی تربیت اور طلباء کے حقوق کو مستحکم کرنے کے لیے درکار ترجیحی مداخلتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

اس میٹنگ میں ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری اور تعلیم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری ، اسکول کی تعلیم اور خواندگی کے سکریٹری جناب سنجے کمار ، اعلی تعلیم کے سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی ، وزارت کے ایڈیشنل اور جوائنٹ سکریٹری ، 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی تعلیمی سکریٹری اور سمگر شکشا کے ریاستی پروجیکٹ ڈائریکٹر (ایس پی ڈی) ، مختلف وزارتوں کے نمائندے اور تعلیمی شعبے کے معروف ماہرین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کا خاکہ پیش کیا ہے ، جسے تب ہی پورا کیا جا سکتا ہے جب ہندوستان میں ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو اور ملک میں کلاس XII تک 100 فیصد داخلہ یقینی بنایا جائے۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ تعلیمی خلاءکو پُرکرنا ، طلبہ کےاسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنا  ، سیکھنے اور غذائیت کے نتائج کو بہتر بنانا ، اساتذہ کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ، اہم مہارتوں کو فروغ دینا ، اور ‘امرت پیڑھی’ کو میکالے ذہنیت سے آگے لے جانا یہ سب مضبوط انسانی سرمایہ کی بنیاد قائم کرنے کی اجتماعی ذمہ داریاں ہیں۔

مرکزی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ فورم میں مشترکہ باہمی تعاون پر مبنی بات چیت اور اہم خیالات اسکولی تعلیمی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور سمگر شکشا کو نتائج پر مبنی ،عالمی معیار کے مطابق، بھارتی اقدار پر مبنی اور طلباء کی متنوع ضروریات کے تئیں ذمہ دار بنانے کے لیے ایک واضح روڈ میپ تیار کرنے میں مدد کریں گے ۔  جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ طلباء کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کے بامعنی انضمام کے ذریعے علم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک بار پھر اسکولوں کو معاشرے کو سونپنا ضروری ہے ۔

سمگر شکشا کے اگلے مرحلے کا حوالہ دیتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ این ای پی 2020 کے نفاذ کے پانچ سال بعد ہم قومی ترقیاتی اہداف کے مطابق تعلیمی اصلاحات کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ۔  انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی کہ وہ سال 2027–2026 کے لیے ایک مضبوط اور ہمہ جہت سالانہ منصوبہ تیار کریں اور اسے ملک گیر تحریک کے طور پر آگے بڑھائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیالات کے ملاپ سے اجتماعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔   جناب پردھان نے تعلیمی ماہرین ، مختلف شعبہ جاتی وزارتوں کے سینئر افسران اور11 شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کی پرجوش شرکت اور قیمتی تجاویز کی بھی تعریف کی ۔

خطاب کرتے ہوئے جناب جینت چودھری نے کہا کہ اسکیمیں سب سے زیادہ کامیاب تب ہوتی ہیں، جب بنیادی سطح پرتیار کی جائیں، اور اسکولوں اور ریاستوں کی حقیقی صورتحال پر مبنی ہوں۔  انہوں نے مزید کہا کہ سمگر شکشا 3.0 قومی تعلیمی پالیسی کے بڑے  عملی اظہار کے طور پر اس جذبے کی نمائندگی کرتا ہے ،جہاں اسکول تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ مہارت کی تربیت، پیشہ ورانہ راستے، ڈیجیٹل تعلیم اور شمولیت کو ایک کثیر الشعبہ تعلیم کے فریم ورک میں شامل کر کےسمگرشِکشا اصلاحات سے آگے بڑھ کر طلبہ کو کام، زندگی اور تیزی سے بدلتی ہوئی معیشت کے لیے تیار کرتی ہے۔

اس موقع پر اسکولی تعلیم اورخواندگی کےایڈیشنل سکریٹری جناب دھیرج ساہو نےایک تفصیلی پریزینٹیشن پیش کیا۔ اس میں سمگرہ شِکشا اور این ای پی 2020 کے تحت نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا اور آنے والے برسوں کے لیے ایک فریم ورک اورمستقبل کے نقش راہ پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ جن کلیدی شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں رسائی ، مساوات ، معیار ، اساتذہ کی صلاحیت سازی ، ڈیجیٹل تعلیم اور نتائج پر مبنی تعلیم شامل ہیں ۔

سمگر شکشا، اسکولی تعلیم کے لئے ایک مربوط ، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے، جو اسکولی تعلیم کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپناتے ہوئے ایک مثالی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے ، جس میں پری پرائمری سے لے کر سینئر سیکنڈری سطح تک بغیر کسی تقسیم کے پورے تسلسل کا احاطہ کیا جاتا ہے ۔

*****

 (ش ح ۔  ک ا ۔ش ب ن)

U. No. 365


(रिलीज़ आईडी: 2213009) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Odia , Tamil