امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ کے زیر صدارت جموں و کشمیر سے متعلق سیکورٹی جائز ہ میٹنگ
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے اور دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم
دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو ختم کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی(سی ٹی) آپریشنز مشن موڈ میں جاری رہنے چاہئیں
مودی سرکار کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام تباہ ہوا
مرکزی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کے سیکورٹی کے منظر نامے کو مضبوط بنانے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی ستائش کی
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 9:16PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر پر ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس، سی اے پی ایف کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے اور دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کو دہراتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر کے سیکورٹی کے منظر نامے کو مضبوط بنانے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے مقصد سے انسداد دہشت گردی (سی ٹی) آپریشنز مشن موڈ میں جاری رہنے چاہئیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور تال میل کے ساتھ کام کرتے رہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیاں برقرار رہیں اور ہم ’دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر‘ کے ہدف کو جلد سے جلد حاصل کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس کوشش میں تمام وسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔
********
(ش ح۔ک ح۔رض)
U. No. 328
(रिलीज़ आईडी: 2212738)
आगंतुक पटल : 7