نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی


نائب صدر جمہوریہ نے یوم جمہوریہ کیمپ 2026 میں قوم کی تعمیر میں این سی سی کے رول کی تعریف کی

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ ہندوستان کے اتحاد اور نوجوانوں کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے: نائب صدرجمہوریہ

این سی سی کے ذریعے ہندوستان کی مستقبل کی قیادت تشکیل پا رہی ہے: نائب صدر جمہوریہ

प्रविष्टि तिथि: 05 JAN 2026 2:28PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی کے ڈی جی این سی سی کیمپ میں نیشنل کیڈٹ کورپس (این سی سی) یوم جمہوریہ کیمپ 2026 کی  افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور قوم کی تعمیر اور نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی میں این سی سی کے پائیدار تعاون کی ستائش کی ۔

کیڈٹس کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے 78 ویں سال میں ، این سی سی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے ، جو نظم و ضبط، ذمہ داری اور حب الوطنی سے بھرپور شہریوں کی تربیت کے اپنے بنیادی مقصد پر ثابت قدمی سے کاربند ہے۔ انہوں نے یوم جمہوریہ کیمپ کو نوجوانوں میں ہندوستان کے اعتماد اور ایک مضبوط اور متحد قوم کی تعمیر کے لئے اس کے اجتماعی عزم کی ایک طاقتور علامت قرار دیا ۔

این سی سی کے نصب العین‘‘اتحاد اور نظم و ضبط’’ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم پر اعتماد اور اقدار سے مزین نوجوانوں کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے ،جو وکست بھارت2047 @ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب سفر  ہنر مند ، نظم و ضبط اور خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کی قوت سے آتم نربھر بھارت کی تشکیل پر منحصر ہےاور اس میں این سی سی نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

آپریشن سندور کے دوران این سی سی کیڈٹس کے مثالی تعاون کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تقریبا 72,000 کیڈٹس نے سول ڈیفنس ڈیوٹی کے لئے رضاکارانہ طور پر کام کیا اور ضرورت کے وقت ملک کی خدمت کرنے کے عزم ، ہمت اور آمادگی کا مظاہرہ کیا ۔

یوم جمہوریہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ انصاف ، آزادی ، مساوات اور اخوت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، کیونکہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کیڈٹس قومی اتحاد کے جذبے کو مجسم بناتے ہوئے ایک ساتھ رہتے اور تربیت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کیرالہ کے وایناڈمیں آنے والے سیلاب کے دوران قابل ستائش خدمات سمیت مہم جوئی کی سرگرمیوں ، نوجوانوں کے بین الاقوامی تبادلے کے پروگراموں ، ماحولیاتی اقدامات اور آفات سے متعلق امدادی کوششوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر این سی سی کیڈٹس کی تعریف کی ۔
سائبر اور ڈرون ٹریننگ متعارف کرانے اور ریموٹ پائلٹ ٹریننگ اکیڈمی کے قیام سمیت این سی سی ٹریننگ کی جدید کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کو ابھرتے ہوئے تکنیکی اور سلامتی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کریں گے ۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں کو ڈھالنے اور قوم کے کردار کو مضبوط بنانے میں این سی سی افسران ، انسٹرکٹرز اور عملے کی لگن کی بھی تعریف کی ۔

نائب صدر جمہوریہ نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2026 میں شرکت کرنے والے تمام کیڈٹس کو نیک خواہشات پیش کیں اور ان پر زور دیا کہ وہ خدمت ، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے اعلی ترین اصولوں کو برقرار رکھیں ۔

اس سے قبل کیمپ پہنچنے پر نائب صدر جمہوریہ نے این سی سی کیڈٹس کی طرف سے پیش کردہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہال آف فیم کا دورہ کیا اور انہیں این سی سی کی تاریخ ، کامیابیوں اورارتقائی سفر کےبارے میں بتایا گیا۔  نائب صدر جمہوریہ نے یووا آپدا مترا اسکیم اور ڈرون ٹریننگ جیسے اقدامات کو اجاگر کرنے والے نمائشی اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں تنظیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ بعد میں انہوں نے کیڈٹس کی جانب سے پیش کردہ ایک ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کیا اور ان کے ساتھ بات چیت کی ،جہاں انہوں نے ان کے نظم و ضبط ، جوش و خروش اور قومی فخر کے جذبے کی تعریف کی ۔

اس تقریب میں این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل وریندر وتس ، دیگر سینئر افسران اور انسٹرکٹرز کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں سے کیمپ میں حصہ لینے والے کیڈٹس نے بھی شرکت کی ۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.140


(रिलीज़ आईडी: 2211470) आगंतुक पटल : 59
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Tamil , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Malayalam