وزارت دفاع
یوم جمہوریہ پریڈ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت، بیٹنگ ریٹریٹ اور بیٹنگ ریٹریٹ کی فل ڈریس ریہرسل 5 جنوری سے شروع ہوگی
प्रविष्टि तिथि:
03 JAN 2026 10:59AM by PIB Delhi
26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ 2026 ، 28 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ کی فل ڈریس ریہرسل اور 29 جنوری کو مرکزی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے ٹکٹوں کی فروخت 05 جنوری 2026 سے شروع ہوگی ۔ ٹکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
پروگرام
|
ٹکٹوں کی قیمت
|
شیڈول
|
|
1
|
یوم جمہوریہ پریڈ
(26.01.2026)
|
100/-روپے اور
20/-روپے
|
05 جنوری سے 14 جنوری صبح 9 بجے سے دن کا کوٹہ ختم ہونے تک
|
|
2
|
بیٹنگ ریٹریٹ کی فل ڈریس ریہرسل
(28.01.2026)
|
20/- روپے
|
|
3
|
بیٹنگ ریٹریٹ
(29.01.2026)
|
100/- روپے
|
ٹکٹوں کو آمنترن کی ویب سائٹwww.aamantran.mod.gov.in سے براہ راست خریدا جا سکتا ہے ۔ اصل فوٹو شناختی کارڈ جیسے آدھار کارڈ ، ووٹر آئی ڈی ، ڈرائیونگ لائسنس ، پین کارڈ ، پاسپورٹ وغیرہ اور مرکزی/ریاستی حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈ دکھاکر چھ مقامات پر بوتھ/کاؤنٹر سے بھی ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں ۔ تین تقریبات-یوم جمہوریہ ، بیٹنگ ریٹریٹ کی فل ڈریس ریہرسل اور بیٹنگ ریٹریٹ کے لیے یہی فوٹو شناختی کارڈ ساتھ رکھا جائے گا ۔ خریداری کی تاریخ اور اوقات کے ساتھ چھ مقامات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
ٹکٹ کاؤنٹر کا مقام
|
تاریخیں اور اوقات
|
|
1
|
سینا بھون (باؤنڈری وال کے اندر گیٹ نمبر 5 کے قریب)
|
05 جنوری تا 14 جنوری
دن میں - صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک
دوپہر بعد –دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک
|
|
2
|
شاستری بھون (باؤنڈری وال کے اندر گیٹ نمبر 3 کے قریب)
|
|
3
|
جنتر منتر (مین گیٹ-باؤنڈری وال کے اندر)
|
|
4
|
پارلیمنٹ ہاؤس (استقبالیہ)
|
|
5
|
راجیو چوک میٹرو اسٹیشن (ڈی بلاک، گیٹ نمبر 3 اور 4 کے قریب)
|
|
6
|
کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن (کنکورس لیول، گیٹ نمبر 8 کے قریب)
|
یوم جمہوریہ کی تقریب 2026 سے متعلق معلومات https://rashtraparv.mod.gov.in/پر دیکھی جا سکتی ہیں ۔
***
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 92
(रिलीज़ आईडी: 2211034)
आगंतुक पटल : 32