وزارت خزانہ
مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری ( ڈی ایف ایس ) کی صدارت میں بین وزارتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ کے دوران ، بھارت میں شاخیں، نمائندہ دفاتر یا ذیلی کمپنیاں قائم کرنے کے خواہشمند غیر ملکی بینکوں کی تجاویز پر غور کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
02 JAN 2026 2:13PM by PIB Delhi
مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری جناب ایم ناگرجو نے آج بین وزارتی کمیٹی ( آئی ڈی سی ) کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں رکن وزارتوں/محکموں یعنی وزارتِ داخلہ ( ایم ایچ اے ) ، وزارتِ خارجہ ( ایم ای اے ) ، تجارت کے محکمہ ( ڈی او سی ) اور ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی ، اُن تجاویز پر غور و خوض کرنے کی خاطر منعقد کیا گیا تھا ، جو بھارت میں شاخیں، نمائندہ دفاتر یا ذیلی کمپنیاں قائم کرنے کے خواہشمند غیر ملکی بینکوں سے متعلق تھیں۔

میٹنگ کے دوران تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے پیش کی گئی تجاویز کی سفارش کی۔
بین وزارتی کمیٹی ( آئی ڈی سی ) ایک ایسا فورم ہے ، جس میں مالیاتی خدمات کا محکمہ ( ڈی ایف ایس ) نَوڈل محکمے کے طور پر اندرونِ ملک اور غیر ملکی بینکوں سے موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لیتا ہے۔ کسی حتمی اتفاقِ رائے پر پہنچنے سے قبل، کمیٹی ان تجاویز پر رکن وزارتوں/محکموں یعنی وزارتِ داخلہ ( ایم ایچ اے ) ، وزارتِ خارجہ ( ایم ای اے ) ، تجارت کے محکمہ ( ڈی او سی ) سے بالترتیب سلامتی، سیاسی اور معاشی پہلوؤں کے تحت رائے طلب کرتی ہے۔
*********
U.No. 59
(ش ح۔ ش ت ۔ ع ا)
(रिलीज़ आईडी: 2210776)
आगंतुक पटल : 13