نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نئے سال کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کا پیغام
प्रविष्टि तिथि:
01 JAN 2026 3:31PM by PIB Delhi
نئے سال 2026 کا خیرمقدم کرتے ہوئے میں بھارت اور دنیا بھر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
سال 2025 کو اعتماد کی تجدید، اجتماعی عزم اور قومی فخر کے سال کے طورپریاد رکھا جائے گا۔ ہماری خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ سے لے کر مختلف شعبوں میں بھارت کی عالمی حیثیت کو مضبوط بنانے تک، ملک نے مقصد کی یگانگت اور واضح وژن کے ساتھ ترقی کی۔
آپریشن سندور نے بھارت کے عزم کو اجاگر کیا کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت کرے گا اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو واضح پیغام دیا کہ سلامتی اور انصاف غالب رہے گا اور ہماری خودمختاری کے خلاف کسی بھی خطرے کا مقابلہ مضبوط اور پختہ کارروائی سے کیا جائے گا۔
سال کے دوران پارلیمنٹ نے وکست بھارت کی طرف قوم کی پختہ پیش رفت کی عکاسی کرنے والے تاریخی قوانین منظور کیے، اور اہم مباحثوں کا بھی مشاہدہ کیا، جن میں وندے ماترم کے 150 ویں سال کی تقریبات شامل ہیں۔
ملک نے کئی تاریخی مواقع پر خراج عقیدت پیش کیا، جن میں گرو تیغ بہادر جی کے شہادت کے 350 سال، بھگوان برسامنڈا جی اور سردار وللبھ بھائی پٹیل جی کی 150 ویں یوم پیدائش، ڈاکٹر شاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں یوم پیدائش اور جناب اٹل بہاری واجپائی جی کی 100 ویں یوم پیدائش شامل ہیں۔
2025 نے اہم ثقافتی، روحانی اور تمدنی سنگِ میل بھی دیکھے۔ رام مندر میں دھوجاروهن تقریب اور عظیم الشان مہاکمبھ نے بھارت کی زندہ ثقافتی ورثے کی عالمی توجہ حاصل کی۔
اس فخر میں اضافہ کرتے ہوئے، دیوالی کو یونسکو کی اٹوٹ ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا، جو روشنی پر تاریکی، علم پر جہالت اور دھرم پر ادھرم کے عالمی اقدار کی ازسرنو توثیق کرتا ہے۔
کاشی تمل سنگم جیسی پہل نے بھارت کی ثقافتی یکجہتی اور تمدنی روابط کو مزید مضبوط کیا۔
2025 میں سائنس، ٹیکنالوجی اور خلاء میں بھارت کی کامیابیوں نے اسے عالمی سطح پر ایک جدیدت پسند مرکز کے طور پر مستحکم کیا۔
اسرو کی قیادت میں کامیاب اسپاڈیکس مشن نے سیٹلائٹ ڈوکنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ ایل وی ایم 3 – ایم 6 کی لانچنگ نے بھارت کی بڑھتی ہوئی ہیوی لفٹ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
بھارتی خلا باز شبھانشو شُکلا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مشن میں حصہ لینا بھارت کی انسانی خلائی پرواز کی بڑھتی ہوئی توقعات میں ایک اہم قدم تھا۔
کھیلوں کے میدان میں بھی 2025 نے کئی قومی فخر کے لمحات دیے۔
ہمارے مرد کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتی، جبکہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔
بھارت نے کھوکھو ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین دونوں کے خطاب جیتے۔
بھارت کی بیٹیاں اور پیرا ایتھلیٹس بڑے بین الاقوامی چیمپیئن شپس میں بہترین کارکردگی کے ذریعے قوم کو متاثر کر رہی ہیں۔
انفرادی کامیابی کی مثال دیویا دیشمکھ ہیں جنہوں نے خواتین چیس ورلڈ کپ میں چیمپیئنس کا خطاب جیتا اور شیتل دیوی نے پیرا آرچری میں عالمی خطاب جیتا، جبکہ اجتماعی کامیابی خواتین بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح میں دیکھی گئی۔
جیسا کہ ہم سال 2026 میں قدم رکھ رہے ہیں، میں بھارت کے نوجوانوں، جو ملک کے مستقبل کے نگہبان ہیں، سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس نئے سال پر بھارت ماتا کے لیے درج ذیل پانچ عہد کریں:
منشیات اور ہر قسم کی لت سے مکمل پرہیز کرنا اور نظم و ضبط، صاف ستھری اور بامقصد زندگی گزارنا۔
ٹیکنالوجی کو ذمہ داری اور اخلاق کے ساتھ اپنانا، اور ملک کی تعمیر اور جامع ترقی کے لیے جدت اور ڈیجیٹل آلات استعمال کرنا۔
جسمانی اور ذہنی صحت پر توجہ دینا، یوگا، کھیل اور متوازن، فعال طرزِ زندگی اپنانا۔
آئینی اقدار، دیانت داری اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا، اور بھارت کے جمہوری اصولوں کی بنیادوں کو مضبوط کرنا۔
خودغرضی کے بغیر خدمت، کام میں مہارت اور بھارت کے اصولی عزائم کے ذریعے ملک کی ترقی میں تعاون کرنا ۔
ان اقدار کی رہنمائی میں، نوجوانوں کی توانائی سے متاثر ہو کر اور ہماری بھرپور ثقافتی اقدار میں پیوست، بھارت وکست بھارت 2047 کے وژن کی طرف اپنے عزم کے ساتھ بڑھتا رہے گا۔
نیا سال ہم سب کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی لے کر آئے۔
میں آپ سب کو صحت مند، خوشحال اور خوشیوں سے بھرے نئے سال 2026 کی مبارک دیتا ہوں۔
جے ہند! ماں بھارت زندہ باد!
********
(ش ح ۔ع ح۔اک م)
U. No. 27
(रिलीज़ आईडी: 2210525)
आगंतुक पटल : 13