وزارت دفاع
ایئر مارشل نگیش کپور ایس وائی ایس ایم، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم نے بھارتی فضائیہ کے وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا
प्रविष्टि तिथि:
01 JAN 2026 3:14PM by PIB Delhi
ایئر مارشل نگیش کپور ایس وائی ایس ایم، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم نے 01 جنوری 2026 کو بھارتی فضائیہ کے وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔
ایئر مارشل نگیش کپور نے دسمبر 1985 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے گریجویشن کیا اور 06 دسمبر 1986 کو بھارتی فضائیہ میں فائٹر اسٹریم کے فلائنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک تجربہ کار فائٹر پائلٹ، کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور فائٹر کامبیٹ لیڈر ہیں۔ اپنے شاندار فضائی کیریئر کے دوران، انہوں نے مگ -21 اور مگ-29 کے تمام ماڈلز پر پرواز کی اور مختلف جنگی اور تربیتی طیاروں پر 3400 سے زائد گھنٹے کی پرواز کا تجربہ حاصل کیا۔
ایئر مارشل ڈفینس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم بھی ہیں۔ انہوں نے 39 سال سے زائد عرصے تک شاندار خدمات انجام دیں اور کمانڈ، آپریشنل، تدریسی اور اسٹاف کی تقرریوں جیسے مختلف شعبوں پر کام کیا۔ ان کے آپریشنل تجربات میں مرکزی شعبے میں ایک فائٹر اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر، ویسٹرن سیکٹر میں ایک فلائنگ بیس کے اسٹیشن کمانڈر اور ایک اہم ایئر بیس کے ایئر آفیسر کمانڈنگ شامل ہیں۔ ان کے تدریسی عہدوں میں ایئر فورس اکیڈمی میں چیف انسٹرکٹر (فلائنگ) اور مشہور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن میں ڈائریکٹنگ اسٹاف شامل ہیں۔ ایئر فورس اکیڈمی میں اپنے دور کے دوران، انہوں نے پی سی -7 ایم کے II طیارے کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت اور آپریشنلائزیشن میں اہم کردار ادا کیا۔
ایئر مارشل نے پاکستان میں عسکری سفارتکار کے طور پر سفارتی ذمہ داری بھی انجام دی۔ عملے کے طور پر ان کے اہم عہدوں میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز (اسٹریٹیجی) ، ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ میں ایئر ڈیفنس کمانڈر، ہیڈکوارٹرز سینٹرل ایئر کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں ایئر آفیسر ان چارج پرسنل شامل ہیں۔
وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے سے قبل، ایئر مارشل نگیش کپور نے ٹریننگ کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ-ان-چیف اور اس کے بعد ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ-ان-چیف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں، انہیں 2008 میں واؤو سینا میڈل، 2022 میں اتی وششٹھ سیوا میڈل اور 2025 میں پرم وششٹھ سیوا میڈل اور سرواتم یُدھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
ایئر مارشل نگیش کپورنے ایئر مارشل نرمدیشور تیواری ایس وائی ایس ایم، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم کی سبکدوشی کے بعد وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف کا عہدہ سنبھالاہے۔ تیواری 40 سال شاندار اور ممتاز خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔
(2)GIJ3.jpeg)
(3)N1X8.jpeg)
********
(ش ح ۔ع ح۔اک م)
U. No. 25
(रिलीज़ आईडी: 2210501)
आगंतुक पटल : 9