دیہی ترقیات کی وزارت
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود ، اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان مہاراشٹر کے تین روزہ دورے پر
جناب شیوراج سنگھ، یکم جنوری کو سالِ نو کے موقع پر شرڈی کے پاس لونی بُدروک میں منعقد ہونے والی گرام سبھا میں دیہی افراد اور کارکنان سے خطاب کریں گے
مرکزی وزیر اہلیا نگر اور ناسک میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
31 DEC 2025 7:00PM by PIB Delhi
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود، اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 31 دسمبر 2025 سے 2 جنوری 2026 تک مہاراشٹر کے تین روزہ دورے پر ہوں گے، جس کے تحت وہ اہلیا نگر اور ناسک جیسے اضلاع جائیں گے۔ یہ دورہ کاشتکاروں، دیہی ترقی، خواتین کی اختیار دہی، اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کے لیے وقف ہے۔ مختلف پروگراموں کے توسط سے، مرکزی وزیر حکومت ہند کی کاشتکار دوست اور دیہی علاقوں کے لیے موزوں پالیسیوں اور پہل قدمیاں کے بارے میں تفصیلات ساجھا کریں گے جن کا مقصد مبنی بر شمولیت خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
شیڈیول کے مطابق، جناب شیوراج سنگھ چوہان 31 دسمبر کو اہلیا نگر (احمد نگر) میں پروگراموں میں شرکت کریں۔ موصوف ببھلیشور میں کرشی وگیان کیندر (زرعی سائنس کے مرکز) بھی جائیں گے اور کاشتکاروں کے گروپوں کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کریں گے۔ یہ بات چیت زرعی اور دیہی ترقی سے متعلق معاملات، مقامی چنوتیوں، اور خطے میں ابھرتے ہوئے مواقع پر مرکوز ہوں گی۔
اپنی میٹنگوں کے دوران، مرکزی وزیر کاشتکاروں سے فصل کی کٹائی، آبپاشی، آبی تحفظ، فصل بیمہ، بہتر منڈی رسائی اور سرکاری اسکیموں کے نفاذ سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جناب چوہان فطری طریقہ کاشت کے ذریعہ کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے، جدید تکنالوجیوں کے استعمال، فصلوں میں تنوع، قدر و قیمت میں اضافے، اور فارمر پروڈیوس آرگنائزیشنوں (ایف پی اوز) کے توسط سے اجتماعی کاشتکاری کےنظام کو مضبوط بنانے کے بارے میں اپنے خیالات ساجھا کریں گے۔
یکم جنوری 2026 کو، مرکزی وزیر شجرکاری مہم کے ساتھ نئے سال کا آغاز کریں گے، بعد ازاں وہ صبح 10 بجے سے 11 بجے تک اپنی دونوں وزارتوں کے افسران سے خطاب کریں گے۔ اپنے تبصرے میں، موصوف زراعت اور دیہی ترقی کے شعبے میں قومی اہداف کی حصولیابی کے تئیں نئی عہدبستگی کے لیے حلف دلوائیں گے۔ اس کے بعد، دوپہر 2بجے، جناب چوہان شرڈی کے نزدیک واقع موضع لونی بُدروک میں منعقد ہونے والی گرام سبھا میں شرکت کریں گے، جہاں دیہی افراد، کارکنان اور مزدوروں سے بات چیت کریں گے، ان کی پریشانیوں کو سنیں گے، اور دیہی فلاح و بہبود کے لیے سرکار کے مستقبل کے منصوبے ساجھا کریں گے۔
2 جنوری کو، ناسک میں واقع یشونت راؤ چوَن مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی (وائی سی ایم او یو) کے کرشی وگیان کیندر میں مرکزی وزیر کے اہم پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تقریب جس کا آغاز 12:15 منٹ پر ہونا ہے، اس کےدوران نائب چانسلر اور یونیورسٹی کے سینئر افسران کے ساتھ خوشگوار ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا، بعد ازاں رسمی افتتاحی اجلاس ہوگا۔ جناب چوہان اپنا کلیدی خطاب پیش کریں گے جس میں وہ زرعی تغیر اور تحقیق ، اختراع اور ہنرمندی ترقی کےذریعہ نوجوانوں کی اختیاردہی کےلیے مرکزی حکومت کی پہل قدمیوں کو اجاگر کریں گے۔
اس پروگرام میں سوال و جواب پر مشتمل ایک باہم اثر پذیر سیشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جو طلبا، محققین، اور نوجوان پیشہ واران کو زراعت، دیہی روزی روٹی، اور پائیدار ترقی میں عصری مسائل کے موضوع پر مرکزی وزیر کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔ جناب چوہان کے اس دورے کا مقصد دیہی برادریوں کو ترغیب فراہم کرنا اور انہیں ایک آتم نربھر، خوشحال، اور تکنالوجی پر مبنی دیہی بھارت کی تعمیر کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کے ساتھ جوڑنا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5012
(रिलीज़ आईडी: 2210314)
आगंतुक पटल : 5