وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزارت خزانہ سال نامہ2025 سرکاری صنعتوں کا محکمہ (ڈی پی ای(

प्रविष्टि तिथि: 31 DEC 2025 4:00PM by PIB Delhi

سال2025 میں، وزارت خزانہ کے تحت محکمۂ پبلک انٹرپرائزز (ڈی پی ای) نے اپنے آپریشنل اور پالیسی اقدامات میں اہم سنگ میل قائم کیے۔

سال2025 کے دوران کامیابیوں کی ایک اہم خصوصیت منتخب سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) اور دیگر تنظیموں کے درمیان سرمایہ جاتی اخراجات (سی اے پی ای ایکس) کی مضبوط نگرانی اور سہولت تھی۔  منتخب سی پی ایس ایز (100 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کے سالانہ کیپکس تخمینوں کے ساتھ) اور دیگر سرکاری تنظیموں یعنی ریلوے بورڈ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) اور دامودر ویلی کارپوریشن (ڈی وی سی) کے لیے کیپکس کی حصولیابیاں ستمبر 2025 کے آخر تک سال 2025-26 کے لیے مرتب کی گئیں۔ اپریل-ستمبر 2025 کی مدت کے دوران، ان اداروں نے 3.85 لاکھ کروڑ روپے کا کیپکس حاصل کیا، جو مالی سال 2025-26 کے لیے 7.85 لاکھ کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ تخمینوں کا 49.1 فیصد ہے۔

محکمۂ پبلک انٹرپرائزز (ڈی پی ای) نے پورے سی پی ایس ای کے نقطۂ نظر کے ذریعے انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے سلسلہ وار ورکشاپس منعقد کرنے کی پہل کی ہے۔ اس ورکشاپس میں پبلک سیکٹر میں پیداواریت، کارکردگی اور اختراع میں تبدیلی لانے والی ابھرتی ہوئی انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ شرکاء کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیجیٹل ٹوئن، تھری ڈی پرنٹنگ وغیرہ جیسی ٹیکنالوجیز اور صنعتوں کو تبدیل کرنے میں ان کے ممکنہ کردار کے ساتھ ساتھ سی پی ایس ایز کے لیے آگے بڑھنے کے راستے کے بارے میں حساس بنایا گیا۔

دو سی پی ایس ایز کو نورتن کا درجہ دیا گیا

اس سال پبلک انٹرپرائزز کے محکمے (ڈی پی ای) نے دو سی پی ایس ایز انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن لمیٹڈ (آئی آر سی ٹی سی) اور انڈین ریلوے فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (آئی آر ایف سی(کو نورتن کا درجہ دیا ہے۔

ایم ایس ای ایس سے خریداری:

بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کی مدد کے لیےوضع کیے گئے پالیسی اقدامات کے مطابق، سی پی ایس ایز نے رواں مالی سال نومبر 2025 تک ایم ایس ایز سے لازمی 25  فیصد کے مقابلے میں تقریبا 47.21 فیصد کی خریداری کی ۔

*****

 (ش ح –ک ح۔م ذ)

U. No. 4096


(रिलीज़ आईडी: 2210217) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी