نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب  سی پی رادھا کرشنن نے بھارت رتن  اٹل بہاری واجپئی کےیوم پیدائش کے موقع پر گڈ گورننس ڈے کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی


نائب صدر جمہوریہ نے شفافیت، جوابدہی اور لوگوں کی خدمت سے وابستہ واجپئی کے طرز حکمرانی کے فلسفے کو اجاگر کیا

گڈ گورننس ڈے شہریوں سے شفافیت، اخلاقی طرز سلوک  اور ہمدردی کو برقرار رکھنے  پر آمادہ کرتا ہے:نائب صدر

واجپئی کے طرز حکمرانی کےفلسفے سے وکست بھارت 2047 کے وژن کے لیے تحریک ملتی  ہے

प्रविष्टि तिथि: 25 DEC 2025 8:46PM by PIB Delhi

نائب صدر یہ  ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج سری فورٹ آڈیٹوریم، نئی دہلی میں سابق وزیر اعظم  بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کے موقع پرمنعقدہ گڈ گورننس ڈے کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران، نائب صدر جمہوریہ نے ایک دوراندیش، شاعر، اور عوام کے سرشار خادم کے طور پر اٹل بہاری واجپئی کی شراکتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اٹل بہاری واجپئی کی بصیرت افروز تقریر، انکسار مزاجی اور جمہوریت کے تئیں وابستگی سے ملک کو پیچیدہ ملکی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے میں  رہنمائی حاصل ہوئی، جس میں بہتر طرز حکمرانی سے ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی بنیاد پڑی۔ اٹل بہاری واجپئی کے طرز حکمرانی کا فلسفہ شفافیت، جوابدہی، شمولیت اور معاشرے کے تمام طبقات کی خدمت پر مبنی ہونے کے بطور نمایاں تھا۔

نائب صدر جمہوریہ نے اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں کیے جانے والے  کلیدی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اٹل بہاری واجپئی کے طرز حکمرانی کے فلسفے کی جڑیں جمہوری اقدار، آئینی اخلاقیات اور رائے عامہ  میں پیوستہ تھیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بہتر طرز حکمرانی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، نائب صدر جمہوریہ نےکہا کہ حکومتیں، منتظمین، ادارے، سول سوسائٹی اور عوام الناس سبھی شفاف، اخلاقی اور جوابدہ حکمرانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء  پر زور دیا کہ وہ وکست بھارت 2047 کے ویژن کے مطابق ترقی یافتہ، جامع اور مستحکم ہندوستان کی تعمیر میں ان اصولوں کو برقرار رکھیں۔

اس تقریب کے دوران ستیہ وادی راجہ ہریش چندر پر ایک تھیئٹر کی نمائش بھی کی گئی، جس  میں علامتی طور پراٹل بہاری واجپئی کی زندگی کو لیجنڈری راجا کے سچائی، دیانتداری اور بے لوث خدمت کے اصولوں سے جوڑ کر پیش کیا گیا۔

اس تقریب کا اہتمام گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی نے ہیریٹیج انڈیا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ تقریب میں موجود معززین میں کارپوریٹ امور کی وزارت اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا؛ دہلی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب وجیندر گپتا؛ گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی کے وائس چیئرمین جناب وجے گوئل اور دیگر نامور شخصیات شامل تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع ۔ع ن)

U. No. 4079


(रिलीज़ आईडी: 2210052) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Telugu , Malayalam