مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی او ٹی کی جانب سے جاری کردہ نیشنل فریکوئینسی ایلوکیشن پلان -2025 (این ایف اے پی-2025) 30 دسمبر- 2025 سے نافذ ہوگا جو ہندوستان کو عالمی اسپیکٹرم معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے
5جی،5جی ایڈوانسڈ مستقبل کے6جی سیٹلائٹ براڈ بینڈ اور وی 2ایکس ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرنے کے لیے توسیع شدہ الاٹمنٹ
اگلی نسل کی سیٹلائٹ خدمات کے لیے آئی ایم ٹی اورکے اے/کیو/وی بینڈز کے لیے 6425–7125 میگا ہرٹز کی نئی شناخت
ان - فلائٹ اور میری ٹائم کنکٹی وٹی (آئی ایف ایم سی) کے لیے بہتر اسپیکٹرم پروویژنز
प्रविष्टि तिथि:
30 DEC 2025 12:57PM by PIB Delhi
ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ (ڈی او ٹی)، وزارت مواصلات نے نیشنل فریکوئنسی ایلوکیشن پلان -2025 (این ایف اے پی- 2025) جاری کیا - ایک کلیدی پالیسی دستاویز جو ہندوستان میں ریڈیو فریکوئنسی اسپیکٹرم کے انتظام اور اختصاص کو کنٹرول کرتی ہے اور جو 30 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
این ایف اے - 2025،8.3 کے ایچ زیڈ سے 3000 جی ایچ زیڈ تک کی فریکوئنسی رینج میں مختلف ریڈیو کمیونیکیشن سروسز کو ریڈیو فریکوئنسی اسپیکٹرم کی تقسیم فراہم کرے گا۔ یہ اسپیکٹرم منیجرز، وائرلیس آپریٹرز اور ٹیلی کام آلات بنانے والوں کے لیے ایک ضروری حوالہ کے طور پر کام کرتا ہے۔
این ایف اے پی - 2025 میں کلیدی اضافہ
این ایف اے پی -2025 اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کے لیے اسپیکٹرم کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کئی اسٹریٹجک اور مستقبل کے لیے تیار نظرثانی متعارف کراتا ہے:
- بین الاقوامی موبائل ٹیلی کمیونیکیشنز (آئی ایم ٹی) کے لیے 6425–7125 ایم ایچ زیڈ بینڈ کی شناخت، 5جی، 5جی ایڈوانسڈ، اور مستقبل کے 6جی نیٹ ورکس کے لیے مڈ بینڈ اسپیکٹرم کی دستیابی کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔
- سیٹلائٹ پر مبنی خدمات کے لیے کے اے، کیو اور وی بینڈز کا مختص کرنا، جو ہائی تھرو پٹ جیو اسٹیشنری آربٹ (جی ایس او) سیٹلائٹس اور بڑے غیر جی ایس او سیٹلائٹ برجوں کے لیے اہم ہے۔
- ان فلائٹ اور میری ٹائم کنکٹی وٹی (آئی ایف ایم سی) کے لیے اضافی اسپیکٹرم ہوا اور سمندر میں ہموار براڈ بینڈ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے۔
- ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے وہیکل ٹو ایوریتھنگ (وی2ایکس) کمیونیکیشن، ایم ای او / ایل ای او سیٹلائٹ سروسز اور وسیع براڈ بینڈ کنکٹی وٹی سلوشنز کے لیے سپورٹ۔
یہ اضافہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہندوستان کا اسپیکٹرم مینجمنٹ ذمہ دار، اعلیٰ صلاحیت اور عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ رہے، موجودہ اور مستقبل کی ڈجیٹل اختراعات کو سپورٹ کرے گا، جو ہندوستان میں ایکو سسٹم کی ترقی کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔
*****
ش ح – ظ ا-ا ک م
UR No. 4033
(रिलीज़ आईडी: 2209806)
आगंतुक पटल : 11