وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، طاقت ، انصاف ، اتحاد کو اجاگر کرنے والے سنسکرت سبھاشتم شیئرکیا

प्रविष्टि तिथि: 30 DEC 2025 10:10AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہی کے دن30 دسمبر 1943 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ذریعےپورٹ بلیئر میں بے مثال ہمت اور بہادری سے ترنگا لہرانے کے تاریخی موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ تاریخ کا یہ لمحہ قوم کو یاد دلاتا ہے کہ آزادی محض امنگوں سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ اسے حاصل کرنے کے لیےطاقت ، محنت ، انصاف اور اجتماعی عزم درکار ہوتا ہے ۔

اپنے اس جذبے کا اظہار کرنے کے لیے ، وزیر اعظم نریندرمودی نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایک لازوال سبھاشتم شیئر کیا:

’’آج ہی کے  دن 30 دسمبر 1943 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس نے ہمت اور بہادری کے ساتھ پورٹ بلیئر پر ترنگا لہرایا تھا۔  وہ لمحہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی صرف امنگوں سے نہیں ، بلکہ طاقت ، مستعدی ، انصاف اور اجتماعی عزم سے حاصل ہوتی ہے ۔  آج کے سبھاشتم   میں اسی جذبے کا  اظہار ہے...

सामर्थ्यमूलं स्वातन्त्र्यं श्रममूलं च वैभवम्।

न्यायमूलं सुराज्यं स्यात् सङ्घमूलं महाबलम्॥

********

(ش ح  ۔ م ش ع ۔ ش ہ ب)

U.No. 4019


(रिलीज़ आईडी: 2209668) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada