امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے احمد آباد میں نوا ونجر گاؤں کے 205 خاندانوں میں زمین الاٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
بے گھر ہونے والے 205 خاندانوں کو زمین الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ کی تقسیم مودی حکومت کے عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے
احمد آباد میں مائیکرو ٹنلنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچھائی گئی ایشیا کی پہلی 400 کروڑ روپے کی ڈرینیج پائپ لائن سے 15 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا
مودی جی کی طرف سے شروع کردہ مثالی ورک کلچر-کارکردگی کی سیاست-کی گجرات میں خوبصورتی سے پیروی کی جا رہی ہے
لوگوں کے مسائل کو وقت سے پہلے حل کرنا عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے-یہ ورک کلچر مودی جی نے گجرات میں قائم کیا تھا
بنگال اور تمل ناڈو میں اپوزیشن کی شکست یقینی ہے
دو ہزارانتیس2029 میں بھی مودی جی کی قیادت میں ایک بار پھر ہماری حکومت بنے گی
اپوزیشن عوام کو جو پسند ہے اس کی مخالفت کرتی رہتی ہے-اسے ووٹ کہاں سے ملیں گے ؟
प्रविष्टि तिथि:
28 DEC 2025 7:37PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج گجرات کے شہر احمد آباد کے نوا ونجر گاؤں کی 205 خاندانوں کو زمین الاٹمنٹ کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر گجرات کے وزیرِ اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل اور کئی دیگر معززین بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ونجر گاؤں میں ایک چھوٹی مگر نہایت اہم تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف کی حکومت نے بے گھر لوگوں کو وقتی طور پر آباد کیا تھا اور انہیں مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں چھوڑ دیا تھا، لیکن ہماری حکومت نے انہیں تلاش کر کے زمین کے ٹائٹل ڈیڈز فراہم کیے ہیں۔
مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ترقی کے ساتھ، دیہات شہر میں تبدیل ہو گئے، لیکن ان شہری علاقوں کے لیے ایک جامع حل فراہم کرنے کے لیے بڑے بجٹ اور طویل مدت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد کے 9 وارڈز—گوٹا، چاند لودیا، بوداک دیو ، گھٹلودیا، جودھ پور، مکر پورہ، سرکھیج، ویجل پور، اور تھلتیج—جہاں تقریباً 15 لاکھ لوگ تقریباً 4500 کالونیوں میں مقیم ہیں، وہاں اب سیوریج واٹر کے مناسب نکاسی نظام کو نافذ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کے مکمل ہونے پر کل اخراجات تقریباً 400 کروڑ روپے ہوں گے، اور یہ ایک طویل عرصے سے موجود مسئلے کا مستقل حل ثابت ہوگا۔
مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی جی کی طرف سے شروع کی گئی آمرت اسکیم، وزیرِ اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل جی کی جانب سے شروع کیے گئے شہری ترقیاتی منصوبے، اور احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اپنے فنڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے، ان 15 لاکھ لوگوں کے مکانات سے گندا پانی روزانہ نکالنے کا مستقل انتظام اب تقریباً 400 کروڑ روپے کی لاگت سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ انہوں نے یقین نہیں کیا تھا کہ ویسٹرن ٹرنک لائن اتنی مختصر مدت میں افتتاح کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایشیا میں مائیکرو ٹنلنگ ٹیکنالوجی کے پہلے استعمال کا نشان ہے، یعنی پائپ مکمل طور پر زیر زمین بچھائے گئے ہیں اور کسی سطحی کھدائی کی ضرورت نہیں پڑی۔ نتیجتاً روزانہ کی ٹریفک اور آمدورفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے شہر کی سیور لائن اتنی مختصر مدت میں مکمل کی۔

مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ لوک سبھا میں بحث کے دوران، حزبِ اختلاف کے رہنما نے ایک عجیب سوال اٹھایا—"ہم ہر بار انتخابات کیوں ہارتے ہیں؟" جناب شاہ نے کہا کہ وہ حزبِ اختلاف کے رہنما سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان دونوں پروگراموں کو سمجھیں، پھر وہ جان جائیں گے کہ وہ ہر بار انتخابات کیوں ہارتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ جنہیں حزبِ اختلاف کی حکومت نے وقتی طور پر آباد کیا اور پھر غیر یقینی مستقبل کے حوالے چھوڑ دیا، انہیں اب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہماری پارٹی نے تلاش کر کے زمین کے ٹائٹل ڈیڈز فراہم کیے ہیں۔
مرکزی وزیرِ داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرنے کہا کہ عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرے چاہے وہ کوئی مطالبہ کریں یا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کام کرنے کا طریقہ کار مودی جی نے گجرات میں قائم کیا اور اسے پورے ملک میں پھیلایا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایک اور مثال 15 لاکھ لوگوں کے لیے سیوریج لائنز کی فراہمی ہے۔ میونسپل کارپوریشن، گجرات کی حکومت، اور حکومتِ ہند—یہ سب، میری طرح کے مقامی رکنِ پارلیمنٹ کے جذبے اور حساسیت کے ساتھ—اس کام کو مکمل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حقیقت کو سمجھنے کے بجائے، حزبِ اختلاف کے رہنما الیکٹورل رولز کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر)کو سمجھنے میں مصروف ہیں، جو کہ ان کا کام نہیں ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ حزبِ اختلاف کے رہنما کو شکست سے تھکنا نہیں چاہیے، کیونکہ یہ طے ہے کہ انہیں اب بھی بنگال اور تمل ناڈو میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2029 میں بھی ہماری حکومت جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں قائم ہوگی۔ اس کی وجہ ہماری پارٹی کے اصول ہیں، جن سے عوام گہرائی سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم رام مندر کی تعمیر، پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک، فضائی حملے، بنگلہ دیشی غیر قانونی داخلہ کرنے والوں کی ملک بدری، کاشی مندر کی دوبارہ تعمیر، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، طلاقِ ثلاثہ کا خاتمہ یا مشترکہ شہری قانون نافذ کرتے ہیں، تو حزبِ اختلاف ہر چیز کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف وہ سب کچھ مخالفت کرتی ہے جس کی عوام حمایت کرتی ہے۔ تو وہ ووٹ کہاں سے حاصل کریں گے؟ جناب شاہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ مودی جی کے آغاز کردہ کام کرنے کا انداز، ترقی کی سیاست، اور حساس عوامی نمائندوں کی روایت گجرات میں خوبصورتی سے جاری ہے۔
***
UR-3984
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2209296)
आगंतुक पटल : 10