امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ جمعہ کو نئی دہلی میں ’انسداد دہشت گردی کانفرنس‘ کا افتتاح کریں گے


دہشت گردی کے لیے عدم برداشت کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی تصوریت کے تحت یہ سالانہ کانفرنس  ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کی آئندہ پیڑھی کی حکمت عملیوں کےبارے میں غورو فکر کا ایک پلیٹ فارم بن چکی ہے

یہ کانفرنس آپریشنل فورسز، تکنیکی، قانونی اور فارینسک ماہرین اور دہشت گردی مخالف سرگرمیوں میں مصروف عمل ایجنسیوں کے لیے ایک اسٹیج فراہم کرتی ہے

کانفرنس کی کلیدی توجہ مختلف متعلقہ فریقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ’مکمل حکومت کے نقطہ نظر‘ کے جذبے کے ساتھ مربوط کارروائی کی جاسکے اور مستقبل کی پالیسی کی تشکیل کے لیے ٹھوس معلومات پیش کی جاسکیں

دو روزہ کانفرنس میں ہونے والی گفت و شنید اور تبادلہ خیال کا مقصد انسداد دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تجربات اور بہتر طور طریقوں  اور دہشت گردی کی تفتیش سے حاصل ہونے والے تجربات کو ساجھا کرنا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 DEC 2025 5:08PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ جمعہ، 26 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں ’انسداد دہشت گردی کانفرنس‘ کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا اہتمام قومی تحقیقی ایجنسی، وزارت داخلہ، حکومت ہند کے ذریعہ کیا  جا رہا ہے۔

دہشت گردی کے تعلق سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عدم رواداری کے وژن کے تحت تشکیل دی گئی سالانہ کانفرنس ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی آئندہ پیڑھی کی حکمت عملیوں پر غور و فکر کرنے کا ایک پلیٹ فارم بن گئی ہے۔ یہ کانفرنس آپریشنل فورسز؛ تکنیکی، قانونی اور فارینسک ماہرین  اور ایجنسیوں کے لیے قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے موضوعات اور دہشت گردی سے پیدا ہونے والے خطرات پر خورو خوض کرنے کے لیے ایک اسٹیج کے طور پر ابھری ہے۔

کانفرنس کی کلیدی توجہ مختلف متعلقہ فریقوں کے درمیان باضابطہ اور غیر رسمی چینلز قائم کرکے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ’مکمل حکومتی نقطہ نظر‘ کے تحت مربوط کارروائی کے لیے اور مستقبل کی پالیسی کی تشکیل کے لیے ٹھوس معلومات پیش کرنے پر ہے۔

دو روزہ کانفرنس میں ہونے والی گفت و شنید اور تبادلہ خیال کا مقصد انسداد دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تجربات اور بہتر طور طریقوں  اور دہشت گردی کی تفتیش سے حاصل ہونے والے تجربات کو ساجھا کرنا ہے۔

کانفرنس میں دہشت گردی سے متعلق دیگر موضوعات کے علاوہ غیر ملکی دائرہ اختیار سے شواہد اکٹھا کرنے، ڈیجیٹل فارینسک اور سی ٹی تحقیقات میں ڈیٹا کا تجزیہ، موثر ٹرائل مینجمنٹ، بنیاد پرستی، جاسوسی، اور قومی سلامتی سے متعلق  ابھرتے ہوئے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے سیشن شامل ہیں۔ مزید برآں، قومی سلامتی سے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے نیٹ ورکوں میں خلل پیدا کرنے، تکنیکات، اور کیس لرننگ کے ساتھ ساتھ مستقبل پر مبنی سی ٹی حکمت عملیوں اور ادارہ جاتی صلاحیتیں پیدا کرنے کے موضوع پر سیشنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر پولیس افسران، انسداد دہشت گردی سے متعلق مسائل سے نمٹنے والی مرکزی ایجنسیوں/ محکموں کے افسران اور متعلقہ شعبوں جیسے قانون، فارینسک ، ٹیکنالوجی وغیرہ کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

******

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3916


(ریلیز آئی ڈی: 2208566) وزیٹر کاؤنٹر : 46