قانون اور انصاف کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے سنتھالی زبان میں ترجمہ کردہ اور قانون و انصاف کی وزارت کے ماتحت قانون ساز محکمے کے ذریعہ پہلی مرتبہ شائع کردہ آئین ہند کا اجراء کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 DEC 2025 3:07PM by PIB Delhi
عزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 25 دسمبر 2025 کو ’عمدہ حکمرانی کے دن‘ اور پنڈت رگھوناتھ مرمو کے ذریعہ 1925 میں اول چکی رسم الخط تیار کیے جانے کی صدی مکمل ہونے کے موقع پر سنتھالی زبان میں ترجمہ کردہ بھارتی آئین کا، راشٹرپتی بھون نئی دہلی میں اجراء کیا۔ اسے قانون و انصاف کی وزارت کے ماتحت قانون سازی کے محکمے کے ذریعہ پہلی مرتبہ شائع کیا گیا ہے۔

سنتھالی زبان، جسے 92ویں ترمیمی ایکٹ، 2003 کے ذریعے آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کیا گیا تھا، ہندوستان کی قدیم زندہ زبانوں میں سے ایک ہے۔ جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور بہار میں قبائلی لوگوں کی ایک قابل ذکر تعداد اس زبان کو بولتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ محترم سی پی رادھا کرشنن، قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال اور سنتھالی زبان بولنے والی برادری کے اراکین سمیت دیگر مدعوئین اس موقع پر موجود تھے۔


******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3914
(ریلیز آئی ڈی: 2208524)
وزیٹر کاؤنٹر : 38