نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے آئی کی گورننگ باڈی نے متعدد انفراسٹرکچر کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں کی منظوری دی، جبکہ مرکزی وزیر کھیل نے ینگ اسپورٹس سسٹم کی معاونت کے لیے کھلاڑی مرکوز فیصلوں پر زور دیا


بھارتی کھیلوں کا نظام اس وقت اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور وقت کی اہم ضرورت یہ ہے کہ اسے ہر ممکن طریقے سے مضبوط کیا جائے تاکہ اس کا مستقبل روشن ہو: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

کئی منصوبوں کو منظوری دی گئی جس میں کے ایس ایس آر میں لگائے جانے والے نئے لیزر شوٹنگ ٹارگیٹ، این ایس ایس سی، بنگلورو کے لیے نیا ہاکی ٹرف اور ایس اے آئی بھوپال میں سنتھیٹک ٹریک شامل ہیں

प्रविष्टि तिथि: 22 DEC 2025 7:32PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی گورننگ باڈی نے، جس کی صدارت نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کی، آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک اجلاس میں ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور اپ گریڈیشن سے متعلق متعدد منصوبوں کی منظوری دی۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے ایس اے آئی گورننگ باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ”بھارتی کھیلوں کا نظام اس وقت اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور وقت کی اہم ضرورت یہ ہے کہ اسے ہر ممکن طریقے سے مضبوط کیا جائے تاکہ اس کا مستقبل روشن ہو۔ آج ہم جو فیصلے کر رہے ہیں وہ کھلاڑی مرکوز ہیں اور اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کھلاڑیوں کو بہترین انفراسٹرکچر فراہم ہو جس کی انہیں ضرورت ہے، تاکہ دولت مشترکہ کھیلوں اور اولمپکس کے لیے ہمارے ذہن میں جو تمغوں کی تعداد ہے، وہ حاصل کی جا سکے۔“

گورننگ باڈی کی جانب سے سفارش کیے گئے اہم منصوبوں میں ایس اے آئی نیشنل اسپورٹس سائنس سنٹر، بنگلورو کے لیے ’پولی گراس پیرس جی ٹی زیرو‘ ہاکی ٹرف کی خریداری شامل ہے، جو بھارتی مرد و خواتین کی قومی ہاکی ٹیموں کے لیے تربیتی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔

گورننگ باڈی نے کرنی سنگھ شوٹنگ رینج، جو بھارت کے اعلیٰ سطح اور ابھرتے ہوئے شوٹروں کی تربیت گاہ ہے، میں موجودہ الیکٹرانک شوٹنگ ٹارگٹس کی جگہ لیزر ٹارگٹ سسٹم لگانے پر بھی اتفاق کیا۔

ان اہم فیصلوں کے علاوہ گورننگ باڈی نے ایس اے آئی این سی او ای چھترپتی سمبھاجی نگر (سابقہ ایس اے آئی اورنگ آباد)، ایس اے آئی این ایس این آئی ایس پٹیالہ اور ایس اے آئی ایل این سی پی ای ترواندرم میں تین ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کی بھی منظوری دی، تاکہ بھرپور تربیت اور کھلاڑیوں کی ہمہ جہت ترقی میں سہولت مل سکے۔

ایس اے آئی این سی او ای چھترپتی سمبھاجی نگر کی سہولت میں موسم سے محفوظ باکسنگ ٹریننگ زون، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ایریا اور والی بال و بیڈمنٹن کے لیے مخصوص اِن ڈور جگہیں شامل ہوں گی۔ جبکہ ایس اے آئی این ایس این آئی ایس پٹیالہ میں اِن ڈور ٹریننگ ہال سے توقع ہے کہ اس ادارے کی اِن ڈور تربیتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور کھیلوں کی کارکردگی، اسپورٹس سائنس سپورٹ، کنڈیشننگ اور ریکوری کے لیے ایک جدید اور مربوط ایکو سسٹم میسر آئے گا۔

بھارت کے ممتاز تعلیمی ادارے اور ہائی پرفارمنس ٹریننگ سینٹر، ایل این سی پی ای ترواندرم کو بھی ایک نیا ملٹی پرپز ہال فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ سال بھر بلا تعطل تربیت اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

گورننگ باڈی نے مغربی بنگال میں ایس اے آئی ایس ٹی سی جلپائی گڑی میں 400 میٹر، 8 لین پر مشتمل مصنوعی (سنتھیٹک) ایتھلیٹکس ٹریک کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ایس اے آئی ایس ٹی سی جلپائی گڑی ایتھلیٹکس ٹریننگ کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور محدود انفراسٹرکچر کے باوجود اس نے علاقائی اور قومی دونوں سطحوں پر مسلسل قابل ستائش کارکردگیاں پیش کی ہیں۔

ایس اے آئی ایس ٹی سی جلپائی گڑی کے علاوہ کمیٹی نے ایس اے آئی سی آر سی بھوپال میں بھی نئے سنتھیٹک ٹریک بچھانے کی منظوری دی۔ یہ مرکز، جہاں کھیلوں کی متعدد اصناف سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس تربیت حاصل کرتے ہیں، مسلسل بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کرتا رہا ہے، جن میں دو اولمپین بھی شامل ہیں۔

**********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3798


(रिलीज़ आईडी: 2207552) आगंतुक पटल : 47
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Malayalam , हिन्दी , Tamil , Telugu , Kannada