نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے اندور میں جناب اٹل بہاری واجپائی کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی
نائب صدر جمہوریہ نے اٹل بہاری واجپائی کو جدید، پراعتمادبھارت کے معمار کے طور پر سراہا
جناب اٹل بہاری واجپائی نے وقار اور نزاکت کے ساتھ عوامی گفتگو کو بلند کیا: نائب صدر جمہوریہ
قیادت کا تعلق خدمت اور ذمہ داری سے ہے: نائب صدر
प्रविष्टि तिथि:
21 DEC 2025 5:37PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج مدھیہ پردیش کے اندور میں بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام اتل فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔

تامل کلاسک تھروکورل کے ایک شعر کو یاد کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ جب کہ تمام انسان پیدائشی طور پر برابر ہیں، لیکن عظمت کسی کے اعمال سے حاصل ہوتی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپائی کوئی عام فرد نہیں تھے بلکہ اپنے اندر ایک مشن تھے، جو اصولوں اور اقدار کے تئیں اپنی وابستگی میں ہمیشہ ’’اٹل‘‘ رہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ جناب اٹل بہاری واجپائی کو بطور سیاست دان، منتظم، رکن پارلیمنٹ، شاعر اور سب سے بڑھ کر ایک عظیم انسان کے طور پر ان کے مثالی کاموں کے لیے یاد کیا جاتا ہے اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے نوٹ کیا کہ جناب واجپائی بات چیت، جامع ترقی اور مضبوط لیکن انسانی طرز حکمرانی میں گہرا یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جناب اٹل جی نے وقار اور نزاکت کے ساتھ عوامی گفتگو کو بلند کیا اور یہ ثابت کیا کہ سیاست اصولی اور ہمدرد ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہجناب واجپائی کے یوم پیدائش کو گڈ گورننس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ذاتی یادیں سانجھاکرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے یاد دلایا کہجناب واجپائی ہمیشہ ممبران پارلیمنٹ کے لیے قابل رسائی تھے اور وہ تمام حلقوں سے ملک کی تعمیر کے لیے تجاویز کے لیے کھلے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے طور پر جناب واجپائی کے دور میں جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ ریاستوں کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے اسے گورننس اور انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لیے ایک دور اندیش قدم قرار دیا۔
ایک قوم ساز کے طور پرجناب واجپائی کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اور سنہری چوکور پروجیکٹ جیسے اہم اقدامات کا حوالہ دیا۔
سال1998 کے پوکھران جوہری تجربات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہجناب واجپائی کی قیادت نے مضبوطی سے بھارت کو ایک پراعتماد اور خود انحصار ملککے طور پر قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب واجپائی کے وژن کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے، جو کہ ملک کو 2047 وکست بھارت کے ہدف کی طرف لے جا رہے ہیں۔
نائب صدر نے تمل ناڈو کے ساتھ جناب واجپائی کی گہری وابستگی کو بھی یاد کیا، جس میں لسانی تنوع، ثقافتی کثرتیت اور مکالمے کے لیے ان کے احترام کا ذکر کیا، جس نے سیاسی اور نظریاتی خطوط پر ان کی تعریف کی۔
جناب اٹل بہاری واجپائی کو ایک بلند پایہ شخصیت کے طور پر بیان کرتے ہوئے جنہوں نے جدید بھارت کو دیانتداری، دانشمندی اور جمہوری اقدار کے تئیں غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ تشکیل دیا، نائب صدر نے کہا کہ ان کی زندگی قوم کو یاد دلاتی ہے کہ قیادت محض اختیار کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ خدمت، ذمہ داری اور عوام کی وابستگی سے متعلق ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے ڈیلی کالج کے احاطے میں دیوی اہلیابائی ہولکر کے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ اہلیہ بائی ہولکر کے مجسمے کے افتتاح کا حصہ بن کر فخر محسوس کرتے ہیں، انہیں ایک بصیرت حکمران کے طور پر بیان کیا جس نے بے لوث اپنی زندگی لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے اندور کو مسلسل ملک کے صاف ترین شہر کے طور پر درجہ بندی کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اسے اجتماعی شہری ذمہ داری کا عکاس قرار دیا۔

مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سمیت دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔

***
(ش ح۔اص)
UR No 3753
(रिलीज़ आईडी: 2207221)
आगंतुक पटल : 6