صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریہ ہند نے حیدرآباد میں ’’بھارت کی ابدی حکمت : امن اور ترقی کے راستے‘‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا
جدیدیت اور روحانیت کا امتزاج، ہماری تہذیب کی سب سے بڑی طاقت ہے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
प्रविष्टि तिथि:
20 DEC 2025 5:57PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج 20 دسمبر 2025 کو حیدرآباد میں برہما کماریز شانتی سروور کے زیرِ اہتمام’’بھارت کی ابدی حکمت: امن اور ترقی کے راستے‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس سےخطاب کیا۔ یہ کانفرنس برہما کماریز شانتی سروور کی 21ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ عالمی برادری اس وقت متعدد تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے۔ ان تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں کئی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں ذہنی صحت کے مسائل، سماجی تنازعات، ماحولیاتی عدم توازن اور انسانی اقدار کا زوال شامل ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع نہایت موزوں اور بروقت ہے۔صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ محض مادی ترقی خوشی اور سکون نہیں دے سکتی۔ اس کے لیے باطنی استحکام، جذباتی ذہانت اور اقدار پر مبنی طرزِ فکر نہایت ضروری ہے۔
صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی قدیم رِشی روایت نے ہمیں سچائی، عدم تشدد اور پُرامن بقائے باہمی کا پیغام دیا ہے۔ ہماری روحانی وراثت دنیا کو درپیش ذہنی، اخلاقی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کا حل پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدیدیت اور روحانیت کا امتزاج ہماری تہذیب کی سب سے بڑی طاقت ہے۔صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ وسودھیو کٹمبکم کا تصور—یعنی پوری دنیا کو ایک کنبہ سمجھنے کا نظریہ—آج عالمی امن کے لیے سب سے بڑی ضرورت ہے۔
صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ روحانیت سماجی اتحاد اور قومی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد کا کام کرتی ہے۔ جب ایک فرد ذہنی استحکام، اخلاقی اقدار اور خود پر قابو پانے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے، تو اس کا رویہ معاشرے میں نظم و ضبط، برداشت اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ روحانی شعور سے متاثر لوگ اپنے فرائض سے باخبر رہتے ہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے افرادملک کی تعمیر میں بھی فعال کردار ادا کرتے ہیں۔
صدرِ جمہوریہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ دہائیوں سے برہما کماریز تنظیم مختلف ممالک میں عالم گیر سطح پر بھارتی اقدار کوفروغ دے رہی ہے۔ یہ تنظیم لوگوں میں امن اور مثبت رویّے کو فروغ دے کر معاشرے کے اخلاقی اور جذباتی ڈھانچے کو مضبوط کر رہی ہے۔ اس طرح یہ ملک کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
صدر جمہوریہ کی تقریردیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
***************
ش ح-ع ح ۔ر ا
U-No- 3632
(रिलीज़ आईडी: 2207050)
आगंतुक पटल : 14