ٹیکسٹائلز کی وزارت
این آئی ایف ٹی نے مختلف زمروں میں 2026-27 کے بیچ کے لئے داخلہ امتحان کے لئے درخواست کی فیس میں کمی کی
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 10:01AM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) نے فیشن ڈیزائن، مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے مختلف یو جی اور پی جی کورسز میں 27-2026 کے بیچ کے لیے داخلہ امتحان کا عمل شروع کر دیا ہے۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 6 جنوری 2026 ہے (دیر سے فیس کے ساتھ 7 سے 10 جنوری 2026 تک) اور امتحان کی تاریخ 8 فروری 2026 ہے۔ سی بی ٹی اور قلم کاغذ پر مبنی آل انڈیا داخلہ امتحان ملک بھر کے 100 سے زیادہ شہروں میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔
سال 27-2026 کے بیچ کے لیے اوپن ، او بی سی (این سی ایل) اور اوپن-ای ڈبلیو ایس زمرے کے امیدواروں کے لیے فیس -/000,3 روپے سے کم کرکے-/2, 000 روپے اور ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیےفیس 1,500/- سے کم کرکے 500/-روپے کردی گئی ہے۔
***
ش ح۔ک ح۔ م ق ا
U- 3555
(रिलीज़ आईडी: 2206381)
आगंतुक पटल : 9