محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او کی ریاستی اور مقامی سرکاری اداروں سمیت تمام آجرین سے ملازمین کے اندراج اسکیم-2025 سے استفادہ کرنے کی اپیل
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 12:48PM by PIB Delhi
ملازمین پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے ملازمین اندراج اسکیم (ای ای ایس-2025) کا آغاز کیا ہے، جو ایک خصوصی، یک وقتی سہولت پر مبنی اقدام ہے۔ اس کا مقصد ای پی ایف کوریج میں توسیع اور ماضی میں ہونے والی عدم تعمیل کے معاملات کو سادہ اور آجر دوست طریقے سے باقاعدہ بنانا ہے۔
اس اسکیم کے فوائد اور دفعات سے آجرین کو آگاہ کرنے کے لیے ملک گیر بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ مختلف سرکاری اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ کنٹریکٹ پرکام کرنے والے اور عارضی ملازمین کو ای پی ایف کے دائرہ کار میں اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔
ملازمین اندراج مہم (ای ای ایس-2025)کے تحت نومبر 2025 سے چھ ماہ کی خصوصی تعمیلی مدت فراہم کی گئی ہے، جس کے دوران آجرین رضاکارانہ طور پر ان اہل ملازمین کو ای پی ایف کے تحت درج کرا سکتے ہیں جو یکم جولائی 2017 سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران ای پی ایف کوریج سے محروم رہ گئے تھے، اور ساتھ ہی ماضی کے تعطل کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔ ادارے جو اب تک ای پی ایف ایکٹ کے تحت کور نہیں تھے، اس مہم کے تحت کوریج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اس کے بعد ایسے اہل ملازمین کا اعلان اور اندراج کر سکتے ہیں۔
ملازمین اندراج اسکیم (ای ای ایس-2025)کے تحت، جن معاملات میں پہلے ملازمین کے کام کاج میں کٹوتی نہیں کی گئی تھی، وہاں آجر کو صرف آجر کی کام کاج کی تفصیل جمع کرانی ہوگی، اس کے ساتھ دفعہ 7کیو کے تحت واجب الادا سود، قابل اطلاق انتظامی چارجز اور تعزیری جرمانہ جو زیادہ سے زیادہ 100 روپےکی یکمشت رقم تک محدود ہوگا ادا کرنا ہوگا۔اس ادائیگی کو ای پی ایف او کے تحت تینوں اسکیموں میں مکمل تعمیل تصور کیا جائے گا۔
ایسے ادارے جو تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ بھی اس اسکیم کے تحت اہل ہیں۔اسی طرح، پردھان منتری وِکسِت بھارت روزگار یوجنا کے تحت فوائد بھی اس اسکیم کے تحت دستیاب ہیں، بشرطیکہ اسکیم کی شرائط و ضوابط پر عمل کیا جائے۔
ای پی ایف او نے تمام آجرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یک وقتی، وقت محدود موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ”سب کے لیے سماجی تحفظ“ کے قومی نظریے میں اہم رول ادا کریں۔اس مقصد کے لیے، ای پی ایف او شناخت شدہ ڈفالٹ آجرین سے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے رابطہ کرے گا اور انہیں ای ای ایس-2025 کی یک وقتی رعایت استعمال کر کے اپنے ماضی کے تعطل ختم کرکےاز سر نوشروع کرنے کی ترغیب دے گا۔
******
(ش ح ۔ ع و ۔ م ا)
Urdu.No-3461
(रिलीज़ आईडी: 2205789)
आगंतुक पटल : 11