وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے وجے دیوس پر بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2025 9:03AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وجے دیوس کے موقع پر ان بہادر سپاہیوں کو یاد کیا جن کی ہمت اور قربانی سے 1971 میں ہندوستان کو تاریخی فتح ملی ۔  جناب نریندرمودی نے کہا کہ ان کی ثابت قدمی اور بے لوث خدمت نے ملک کی حفاظت کی اور ہندوستان کی تاریخ میں فخر کا لمحہ درج ہوا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وجے دیوس ان سپاہیوں کی بہادری کو سلامی اور ان کے بے مثال جذبے کی یاد دہانی کے طور پر بنایاجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں کی بہادری سےنسلوں تک ہندوستانی عوام کو تحریک ملتی رہے گی۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ؛

"وجے دیوس پر ، ہم ان بہادر سپاہیوں کو یاد کرتے ہیں جن کی ہمت اور قربانی سے 1971 میں ہندوستان کی تاریخی فتح نصیب ہوئی۔  ان کی ثابت قدمی اور بے لوث خدمت نے ہمارے ملک کی حفاظت کی اور ہماری تاریخ میں فخر کا  لمحہ درج ہوا ۔  یہ دن ان کی بہادری کو سلام اور ان کے بے مثال جذبے کی یاد دہانی کے طور پر بنایاجاتا ہے ۔  ان کی بہادری سے نسلوں تک ہندوستانی باشندوں کوتحریک ملتی رہے گی"۔

************

 

(ش ح ۔ م ش ع  ۔  م ق ا)

Urdu No-3228


(रिलीज़ आईडी: 2204429) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam