اقلیتی امور کی وزارتت
حج 2026 کے لیے ایچ جی او/پی ٹی او کے ذریعے بکنگ سے متعلق زائرین کے لیے ایڈوائزری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 DEC 2025 2:12PM by PIB Delhi
تمام خواہش مند زائرین کے علم میں لایا جاتا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق حج-2026 کے لیے ہاؤسنگ اور سروسز کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ یکم فروری 2026 ہے ۔ یہ لازمی معاہدے کے انتظامات سعودی عرب کی جانب سےزائرین کے لیے رہائش ، نقل و حمل اور دیگرانتظامی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں ۔
اوپر بیان کردہ نظام الاوقات کی روشنی میں اور مختلف تیاری کے تقاضوں پر غور کرتے ہوئے جو حج گروپ آرگنائز (ایچ جی او)اور پرائیویٹ ٹور آپریٹر(پی ٹی او) کے ذریعہ مکمل کیے جانے چاہئیں ، ان تمام ممکنہ زائرین کو جو ان ایچ جی اوز/پی ٹی اوز کے ذریعے حج انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، انہیں سخت ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پیشگی طور پر اپنی بکنگ کا مرحلہ مکمل کریں ۔ حج-2026 کے لیے سعودی عرب کی طرف سے وقت مقرر ہ کے اندر رہائش، نقل و حمل کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے سمیت طریقہ کار کی تعمیل کو مکمل کرنے کے لیے بروقت بکنگ کراناضروری ہے ۔
تمام زائرین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 15.جنوری.2026 یا اس سے پہلے اپنی بکنگ سے متعلق کارروائیاں مکمل کریں تاکہ وقت مقررہ کے اندر مطلوبہ رہائش اور دیگر خدمات سے متعلق معاہدوں کو حتمی شکل دی جاسکے اور آخری لمحات میں ہونے والی پریشانیوں سے بچا جاسکے اور تمام لازمی عوامل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔
زائرین کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بکنگ سے پہلے متعلقہ ایچ جی او/پی ٹی او کی رجسٹریشن کی صورت حال ، کوٹہ اور منظوری کی تصدیق کریں اور صرف مجاز ایچ جی او کے ذریعے بکنگ کریں ۔
****
(ش ح ۔ ع و۔ اش ق)
U. No. 3173
(ریلیز آئی ڈی: 2204043)
وزیٹر کاؤنٹر : 43