وزارت اطلاعات ونشریات
ڈاکٹر ایل موروگن نے راجیہ سبھا میں مطلع کیا کہ بھارتی فلمی صنعت میں اے آئی ٹولز کی نگرانی کی جاتی ہے، تاہم کسی ضابطہ جاتی اقدام کی تجویز پیش نہیں کی گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 5:19PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے آج راجیہ سبھا میں جناب ایس نرنجن ریڈی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت ہندوستانی فلمی صنعت میں فلم اور میڈیا اسکرپٹ رائٹنگ کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ٹولز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے واقف ہے، جن میں مکالمات، کہانی کے خاکے اور اسکرین پلے تیار کرنا شامل ہے۔
فی الحال، سینماٹوگراف ایکٹ 1952 میں ترمیم کے ذریعے فلم سازی اور اسکرپٹ رائٹنگ میں اے آئی کے استعمال کو باقاعدہ بنانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
*********
ش ح۔ش م ۔م الف
U. No-3062
(रिलीज़ आईडी: 2203143)
आगंतुक पटल : 8