وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت نے سنیماٹوگراف ایکٹ کے تحت شفاف اور لازمی فلم سرٹیفیکیشن کے عمل کو اجاگر کیا
تخلیقی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے سی بی ایف سی نے گزشتہ پانچ برسوں میں تقریبا 72,000 فلموں کو سرٹیفکیٹ جاری کیا
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 3:49PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر جان بریٹاس کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے جو سنیماٹوگراف ایکٹ 1952 ، سنیماٹوگراف سرٹیفیکیشن قواعد 2024 اور متعلقہ رہنما خطوط کے تحت عوامی نمائش کے لیے فلموں کو سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔
مواد کو حذف کرنا یا ان میں ترمیم کی سفارش صرف اس صورت میں کی جاتی ہے جب مواد ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت ، سلامتی ، امن عامہ ، شائستگی ، اخلاقیات ، ہتک عزت ، عدالت کی توہین یا جرم پر اکسانے سے متعلق قانونی میعار کی خلاف ورزی کرتا ہو ۔
گزشتہ پانچ برسوں (21-2020 سے 25-2024) کے دوران سی بی ایف سی نے 71,963 فلموں کو سرٹیفیکٹ جاری کرتا ہے۔
سنیماٹوگراف ایکٹ، بورڈ کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا التزام کرتا ہے ۔ اس طرح کے معاملات کا عدالتی کارروائی کے نتائج کے مطابق ازالہ کیا جاتا ہے۔
حکومت اور بورڈ سنیماٹوگرافی ایکٹ کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے تخلیقی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں ۔
***
ش ح۔ م ش۔ خ م
U.NO.3044
(रिलीज़ आईडी: 2203071)
आगंतुक पटल : 6