یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یو پی ایس سی نے تمام بینچ مارک معذور افراد (پی ڈبلیو بی ڈی) امیدواروں کے لیے 'سینٹر آف چوائس' سہولت متعارف کرائی ہے


پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کے لیے قابل رسائی امتحانات کو یقینی بنانے کی طرف ایک بڑا قدم

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 11:22AM by PIB Delhi

بینچ مارک معذوری والے افراد (پی ڈبلیو بی ڈی) کے لیے رسائی اور امتحان میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے اپنے امتحانات کے لیے تمام پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کو 'سینٹر آف چوائس' الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  ان امیدواروں کو اکثروبیشتر درپیش لاجسٹک چیلنجوں اور خصوصی ضروریات کی حاجت کو تسلیم کرتے ہوئے ، کمیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا کہ ہر پی ڈبلیو بی ڈی درخواست دہندہ کو وہ امتحانی مرکز الاٹ کیا جائے جس کی وہ درخواست فارم میں اپنی ترجیحی پسند کے طور پر نشاندہی کرتے ہیں۔

اس پہل کے بارے میں بات  چیت کرتے ہوئے یو پی ایس سی کے چیئرمین ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ "پچھلے پانچ سالوں کے دوران ہوئے امتحانات کےامتحانی مراکز کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد ، ہم نے مشاہدہ کیا کہ دہلی ، کٹک ، پٹنہ ، لکھنؤ اور دیگر کچھ مراکز درخواست دہندگان کی زیادہ تعداد کی وجہ سے اپنی صلاحیت کی آخری حد تک بہت جلد پہنچ جاتے ہیں  اوراس میں زیادہ گنجائش نہیں رہتی ہے ۔  اس سے پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کے لیے چیلنجز پیدا ہوجاتے ہیں ، جو پھر ایسے مراکز کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جو ان کے لیے آسان نہ ہوں ۔  مجھے خوشی ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ ، ہر پی ڈبلیو بی ڈی امیدوار کو اب ان کے ترجیحی مرکز کی یقین دہانی کرائی جائے گی ، جس سے ان کے لئے یو پی ایس سی امتحانات میں شرکت کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت اور آسانی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اس پہل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کمیشن نے درج ذیل حکمت عملی اپنائی ہے:

  • ہر مرکز کی موجودہ صلاحیت کو پہلے پی ڈبلیو بی ڈی اور غیر پی ڈبلیو بی ڈی امیدوار دونوں استعمال کریں گے ۔
  • ایک بار جب مرکز اپنی وسعت کی مکمل صلاحیت تک پہنچ جائے گا ، تو یہ اب غیر پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کے انتخاب کے لیے دستیاب نہیں رہے گا؛ تاہم ، پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کے پاس اس مرکز کو منتخب کرنے کا اختیار برقرار رہے گا ۔
  • اس کے بعد یو پی ایس سی مرکز کی وسعت کی صلاحیت کے اضافی انتظامات کرے گا تاکہ کسی بھی پی ڈبلیو بی ڈی امیدوار کو ان کی پسند کے مرکز سے محروم نہ رکھا جائے ۔

            ***

ش ح۔م م ع۔ف ر

U-3017


(रिलीज़ आईडी: 2202825) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Tamil , Malayalam