امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے دہلی میں منعقدہ ایک دعائیہ تقریب میں مشہور اداکار دھرمیندر کو خراج عقیدت پیش کیا
دھرمیندر جی نے اپنی اداکاری سے اہل وطن کے دلوں میں مقام حاصل کیا اور ان کی اداکاری نے لسانی اور علاقائی حدود سے آگے جاکر تمام تر شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر دائمی اثرات مرتب کیے
بھارتی فلمی صنعت اس غیر معمولی اداکار کو ہمیشہ یاد رکھے گی
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 7:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے دہلی میں منعقدہ ایک دعائیہ تقریب میں مشہور اداکار دھرمیندر کو خراج عقیدت پیش کیا، اور ان کے تعاون کو احتراماً یاد کیا۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ دھرمیندر جی نے اپنی اداکاری سے لاکھوں بھارتیوں کے دلوں کو جیتا۔ ان کی اداکاری نے لسانی اور علاقائی حدود سے آگے جاتے ہوئے تمام ترشعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر دائمی اثرات مرتب کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم صنعت اس غیر معمولی اداکار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2995
(रिलीज़ आईडी: 2202584)
आगंतुक पटल : 9