امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے جدید تمل ادب کے معمار سبرامنیا بھارتھی جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نوآبادیاتی حکومت کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرتے ہوئے مہاکوی نے انقلاب کے شعلوں کوبھڑکائے رکھا اور اپنے جوشیلے حب الوطنی سے بھرپور اشعار کے ذریعے آزادی تحریک کو توانائی عطا کی
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سماجی اصلاحات کے ذریعے ایک منصفانہ اور مساوی معاشرے کی تعمیر کے ہندوستان کے تہذیبی ہدف کو آگے بڑھایا
ان کی خدمات ہمیشہ ایک لازوال تحریک کا سرچشمہ رہے گی
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 12:31PM by PIB Delhi
امور داخلہ اورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے جدید تمل ادب کے معمار سبرامنیا بھارتھی جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
جناب امت شاہ نے ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر کہا:’’جدید تمل ادب کے معمار سبرامنیا بھارتھی جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ نوآبادیاتی حکومت کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرتے ہوئے مہاکوی نے انقلاب کے شعلوں کوبھڑکائے رکھا اور اپنے جوشیلے حب الوطنی سے بھرپور اشعار کے ذریعے آزادی تحریک کو توانائی بخشی۔ اسی وقت انہوں نے سماجی اصلاحات کے ذریعے بھارت کے تہذیبی مقصد یعنی ایک منصفانہ اور برابری پر مبنی معاشرہ تعمیر کرنے کی کوشش کی۔ ان کی حکمت ہمیشہ ایک لازوال تحریک کا سرچشمہ رہے گی‘‘۔
*****
ش ح۔ م ح ۔ م ا
Urdu No-2919
(रिलीज़ आईडी: 2202165)
आगंतुक पटल : 10