PIB Headquarters
ایک روشن اعتراف
یونیسکو کی اہم ثقافتی ورثے کی فہرست میں دیوالی کو شامل کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 1:58PM by PIB Delhi
روشنیوں کے تہوار دیوالی کو یونیسکو کی انتہائی ممتاز ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، جس کا اعلان 8 – 13 دسمبر ، 2025 ء کو نئی دلّی کے لال قلعہ میں یونیسکو کی بین حکومتی کمیٹی کے 20 ویں اجلاس میں کیا گیا تھا ۔ یہ اس فہرست میں 16 واں بھارتی ثقافتی عنصر ہے ۔ 194 رکن ممالک کے نمائندوں ، بین الاقوامی ماہرین اور یونیسکو کے عالمی نیٹ ورک کے نمائندوں کی موجودگی میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ روشنیوں کا تہوار ایک زندہ روایت ہے ، جسے برادریوں کے ذریعے آگے بڑھایا گیا ، جس کا سلسلہ نسل در نسل جاری ہے ۔ یہ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور ترقی میں تعاون کرتا ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ، یونیسکو کی جانب سے دیوالی کو تسلیم کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا بھارت کی ثقافت اور اخلاقیات سے گہرا تعلق ہے اور یہ تہوار ہماری تہذیب کی روح کی نمائندگی کرتا ہے ۔

یونیسکو کی آئی سی ایچ کی نمائندہ فہرست میں کسی عنصر کو شامل کرنے کے لیے ، ریاستوں کو جائزے کے لیے نامزدگی کا دستاویز جمع کرانا ہوتا ہے ۔ ہر ملک ہر دو سال میں ایک عنصر نامزد کر سکتا ہے ۔ بھارت نے 25-2024 ء سال کے لیے ’ دیپاولی ‘ کے تہوار کو نامزد کیا تھا ۔
دیوالی ، بھارت کے لیے ، ہر سال منائے جانے والے ایک تہوار سے کہیں زیادہ ہے ؛ یہ لاکھوں لوگوں کے جذباتی اور ثقافتی تانے بانے سے وابستہ ایک زندہ روایت ہے ۔ ہر سال ، جیسے ہی شہروں ، گاؤوں اور بیرونِ ممالک میں آباد لوگوں کے گھروں میں دیئے روشن ہوتے ہیں ، دیوالی خوشی ، تجدید اور تعلق کے ایک جانے پہچانے احساس کو دوبارہ زندہ کرتی ہے ۔ یہ لوگوں کو ذرا ٹھہرنے ، یاد کرنے اور دنیا کو یہ یاد دلانے کے لیے یکجا ہونے کی دعوت دیتا ہے کہ یہ تہوار انسانیت کی قیمتی ثقافتی روایات میں جگہ کا حقدار کیوں ہے ۔

ثقافت کی وزارت نے ، اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ا س فہرست میں شامل ہونے سے بھارت کے اہم ثقافتی ورثے کے بارے میں عالمی بیداری کو مزید فروغ حاصل ہو گا اور آئندہ نسلوں کے لیے برادریوں پر مبنی روایات کے تحفظ کی کوششوں کو تقویت ملے گی ۔

دیپاولی ، جسے دیوالی بھی کہا جاتا ہے ، کارتک اماوسیا کو منائی جاتی ہے ، جو عام طور پر اکتوبر یا نومبر میں آتا ہے ۔ دیوالی کا بنیادی فلسفہ تمام افراد کے لیے خوشحالی ، تجدید اور کثرت کا جشن منانے پر مشتمل ہے ۔ اس کا جامع کردار باہمی احترام کو فروغ دیتا ہے اور مختلف افراد اور برادریوں کے درمیان کثرت میں وحدت کو فروغ دیتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں ، تہوار کا کوئی بھی پہلو سماجی ہم آہنگی اور ثقافتی کثرت کے احترام کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے ۔ گھر ، راستے اور مندر متعدد تیل کے دیوں سے روشن ہوتے ہیں ، جو ایک گرم سنہری چمک پیدا کرتے ہیں ، جو اندھیرے کو دور کرنے والی روشنی اور برائی پر فتح کی علامت ہے ۔ بازار رنگ برنگے کپڑوں اور خوبصورت دستکاری اشیاء سے بھر جاتے ہیں ، جن سے رونق اور بڑھ جاتی ہے اور تہوار کا ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے ۔ جیسے ہی شام ڈھلتی ہے ، آتش بازی سے آسمان روشن ہو جاتا ہے ۔

|
دیپاولی کے اہم عناصر
|
|
رامائن میں ، یہ تہوار بھگوان رام ، سیتا اور لکشمن کے 14 سال کے بنواس کے بعد ، ان کی ایودھیا واپسی اور راون پر ان کی فتح کی نشاندہی کرتا ہے ، جو ان کے راستے کو روشن کرنے والے دیوں کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ مہا بھارت میں ، یہ تہوار پانڈووں کے بنوا س کے بعد واپسی کی نشاندہی کرتا ہے ۔
نرک چتردشی بھگوان کرشن کی نرکاسور پر فتح کو یاد کرتی ہے ، جو برائی کے خاتمے کی علامت ہے ۔
مانا جاتا ہے کہ دیوی لکشمی دیوالی کی رات کو روشن گھروں میں جاتی ہیں ۔
24 ویں تیرتھنکر بھگوان مہاویر نے پاوا پوری میں دیوالی کے موقع پر نروان حاصل کیا ۔ ان کے پیرو کاروں نے نم آنکھوں سے ، ان سے نہ جانے کی التجا کی ۔ مہاویر نے ان پر زور دیا کہ وہ اندر کا چراغ روشن کریں اور اندھیرے کو فتح کریں ۔ جین عقیدت مند ، اس تہوار کو نروان دن کے طور پر جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں ۔
ہندو عقیدے کے مطابق ، ترکاسر کے بیٹوں ، راکشس تری پورا سر نے ایک دویہ شکتی حاصل کی کہ انہیں صرف ایک تیر سے مارا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے تب تک تباہی مچائی ، جب تک کہ بھگوان شیو نے ، تریپورانتاک کے طور پر ، انہیں ایک تیر سے مار نہیں دیا ۔ اس فتح کو دیپاولی یا دیو دیپاولی کے طور پر منایا جاتا ہے ، جس میں عقیدت مند گنگا میں ڈبکی لگاتے ہیں ، دیا جلاتے ہیں اور بھگوان شیو کی پوجا کرتے ہیں ۔
راجہ بالی کی واپسی: مہاراشٹر میں دیوالی راجہ بالی کے دورے سے منسوب ہے ، جو انصاف اور فراخدلی کی علامت ہے ۔
کالی پوجا: بنگال ، اڈیشہ اور آسام میں ، دیوالی تحفظ اور اندرونی طاقت کے لیے دیوی کالی کی پوجا کے ساتھ منسلک ہے ۔
گووردھن/اناکوٹ: کچھ علاقے کرشنا کو گووردھن پہاڑی اٹھانے کی یاد دلاتے ہیں ، جو عاجزی اور شکر گزاری کی یاد دلاتا ہے ۔
|
دیئے روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دیوالی میں خوبصورت رنگولی بنانا ، مٹھائیاں تیار کرنا ، گھروں کو سجانا ، رسومات ادا کرنا ، ایک دوسرے کو تحائف دینا اور سماجی اجتماعات کرنا جیسے متنوع طریقے شامل ہیں ۔ یہ فصل کی کٹائی ، ثقافت اور عقائد کے جشن کا تہوار ہے ، جس میں علاقائی تغیرات ، اس کے تنوع کی عکاسی کرتے ہیں ۔ یہ تہوار امید ، خوشحالی اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے تجدید ، نئی شروعات اور سماجی اتحاد کی علامت ہے ۔ دیوالی کا تہوار پانچ دنوں تک منایا جاتا ہے ، جس کے ہر ایک دن کی اپنی دلکشی اور معنی ہوتے ہیں ۔

تہوار کا آغاز دھنتیرس سے ہوتا ہے ، جو ایک پوتر شروعات کا دن ہے ، جب کنبے دھات کے نئے برتن یا ضروری چیزیں خریدتے ہیں ، جو خوشحالی کی علامت ہے ۔ اگلی صبح نرک چتردشی منائی جاتی ہے ، جو منفی توانائی کو دور کرنے اور مثبت توانائی کو خوش آمدید کہنے کے لیے رسومات اور دیئے روشن کرنے کے ساتھ منائی جاتی ہے ۔
تیسرے دن دیوالی کی خصوصیت - پوتر لکشمی - گنیش پوجا ہے ۔ گھر متحرک رنگولیوں ، لذیذ مٹھائیوں کی خوشبو اور بے شمار دیوں کی چمک سے روشن ہو جاتے ہیں ۔
چوتھے دن ، خاندان اور دوست ایک دوسرے سے ملنے جاتے ہیں ، ایک دوسرے کو تحائف پیش کرتے ہیں اور دوبارہ جمع ہوتے ہیں ، اپنے بندھن اور مشترکہ خوشی کو مضبوط کرتے ہیں ۔ تقریبات کا اختتام بھائی دوج کے ساتھ ہوتا ہے ، جو بھائیوں اور بہنوں کے درمیان بندھن کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہے ، جسے دعاؤں ، برکتوں اور بامعنی رسومات کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔

دیپاولی ، ملک بھر میں معاش اور روایتی مہارتوں میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ دیہی برادریاں ، ایسی رسومات کے ساتھ جشن مناتی ہیں ، جو فطرت کا احترام کرتی ہیں اور زرعی پہلوؤں کو نشان زد کرتی ہیں ۔ کاریگر-کمہار ، دیئے بنانے والے ، سجاوٹ کرنے والے ، پھول بنانے والے ، مٹھائی بنانے والے ، زیورات بنانے والے ، ٹیکسٹائل کے کاریگر اور چھوٹے کاروبار-تہوار کے دوران ان سبھی کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ان کا کام بھارت کی معیشت کے لیے اہم ہے ۔
دیوالی دان کرنے ، فراخدلی اور غذائی تحفظ کی اقدار کو بھی تقویت دیتی ہے ۔ بہت سی برادریاں بزرگوں ، بصارت سے محروم ، جیل کے قیدیوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے خوراک کی تقسیم ، عطیات اور خصوصی اجتماعات میں مشغول رہتی ہیں ۔
حالیہ برسوں میں ، ماحولیات کے سلسلے میں قائدانہ رول نے دیوالی کی تقریبات کو ایک نئی شکل دی ہے ۔ سی ایس آئی آر-نیری کے ذریعے ’’ گرین کریکر‘‘ تیار کرنے اور سووچھ دیوالی اور شُبھ دیوالی جیسی ملک گیر پیمانے کے حکومتی اقدامات نے تہوار کے ثقافتی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ، ماحول کے لیے ساز گار تہواروں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ گھروں ، بازاروں اور عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی سے وابستہ رسومات ، حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیتی ہیں ، جب کہ خاندانوں اور دوستوں کا اکٹھا ہونا سماجی اور جذباتی صحت میں اضافہ کرتا ہے ۔
دیپاولی کا ثقافتی ماحولیاتی نظام کئی پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جی ) میں بامعنی طور پر تعاون کرتا ہے ، جن میں روزی روٹی میں مدد فراہم کرنے کے ذریعے غربت کا خاتمہ ، جامع شرکت اور دستکاری کی روایات کے ذریعے صنفی مساوات ، فرقہ وارانہ تعلقات اور حفظان صحت کے طور طریقوں کے ذریعے فلاح و بہبود اور ثقافتی ترسیل کے ذریعے معیاری تعلیم شامل ہیں ۔
یونیسکو کی معروف ثقافتی ورثے کی فہرست میں دیوالی کے لیے نامزدگی کا عمل ایک جامع ، کمیونٹی پر مبنی نقطہ نظر کو اجاگر کرتا ہے ۔ وزارتِ ثقافت کے تحت سنگیت ناٹک اکیڈمی نے ، ملک بھر میں اسکالرز ، پریکٹیشنرز ، فنکاروں ، مصنفین اور ماہرین کی ایک متنوع ماہرین پر مبنی کمیٹی تشکیل دی ۔ وسیع مشاورت میں ، ہمالیہ سے لے کر ساحلوں تک اور شہروں سے لے کر دور دراز کے گاؤوں تک کی برادریاں شامل تھیں ، جن میں بیرونِ ملک آباد لوگ ، مقامی گروپ ، خواجہ سرا برادریاں اور دیگر جیسے کاریگر ، کسان اور مذہبی گروپ شامل تھے ۔ مختلف شکلوں میں دیپاولی کے ذاتی تجربات اور ثقافتی اہمیت پر مبنی تعریفیں ، کمیونٹی کی رضامندی کی تصدیق اور ایک زندہ روایت کے طور پر اس کے تنوع اور لچک کو ظاہر کرتی ہیں ۔
یونیسکو کی مقبول ثقافتی ورثے کی فہرست میں دیپاولی کا شامل کیا جانا ، ان لاکھوں لوگوں کو خراج تحسین ہے ، جو اسے عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں ۔ ان کاریگروں کو ، جو اس کی روایات کو زندہ رکھتے ہیں اور ان لازوال اصولوں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ یہ دنیا کو بتاتا ہے کہ بھارت کے ثقافتی ورثے کو محض یاد نہیں کیا جاتا بلکہ اسے زندہ رکھا جاتا ہے ، پیار کیا جاتا ہے اور آگے بڑھایا جاتا ہے ۔
( حوالہ جات )
References
https://www.incredibleindia.gov.in/en/festivals-and-events/diwali
https://utsav.gov.in/major-festival/diwali
https://magazines.odisha.gov.in/Orissareview/2013/nov/engpdf/19-20.pdf
https://www.tamilnadutourism.tn.gov.in/events/deepavali
https://maharashtratourism.gov.in/festivals/diwali/
https://utsavapp.in/gyan/g/dev-deepavali-history-significance--rituals
Click here to see in PDF
...............
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 2793
(रिलीज़ आईडी: 2201562)
आगंतुक पटल : 6